Book Name:Khof-e-Khuda Men Rony Ki Ahmiat
شیخِ طریقت،امیرِاہلسنَّتدَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکےرسالے ’’101 مدنی پُھول‘‘سے” گھر میں آنے جانے کے آداب“ ملاحظہ فرمایئے:٭جب گھرسے باہَرنکلیں تو یہ دُعا پڑھئے:بِسْمِ اللہِ تَوَ کَّلْتُ عَلَی اللہِ لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللہِ ترجمہ :اللہپاک کے نام سے،میں نے اللہکریم پربھروسا کیا،اللہپاک کےبغیرنہ طاقت ہے نہ قوت۔(ابو داود،۴/۴۲۰،حدیث:۵۰۹۵)اِنْ شَآءَ اللہ!اس دعاکوپڑھنے کی بَرکت سے سیدھی راہ پر رہیں گی ،آفتوں سے حفاظت ہو گی اوراللہکریم کی مددشاملِ حال رہے گی،٭گھرمیں داخل ہونے کی دعا:اَللّٰھُمَّ اِنِّیۤ اَسْأَ لُکَ خَیْرَ الْمَوْلَجِ وَ خَیْرَ الْمَخْرَجِ بِسْمِ اللہِ وَلَجْنَا وَ بِسْمِ اللہِ خَرَجْنَا وَ عَلَی اللہِ رَبِّنَا تَوَ کَّلْنَا ترجمہ :اے اللہ پاک!میں تجھ سے داخل ہونےکی اور نکلنے کی بھلائی ما نگتی ہوں،اللہ پاک کے نام سے ہم(گھر میں)داخل ہوئے اوراسی کے نام سے باہرآئےاوراپنے ربِّ کریم پر ہم نے بھروسا کیا۔(ابوداود،۴/۴۲۰،حدیث:۵۰۹۶)دعاپڑھنےکے بعد گھروالوں کوسلام کرےپھر بارگاہِ رسالت میں سلام عرض کرےاس کے بعدسورۃُ الاِخلاص شریف پڑھے۔اِنْ شَآ ءَاللہ!روزی میں بَرکت اور گھریلو جھگڑوں سے بچت ہو گی،٭اگر ایسے مکان(خواہ اپنے خالی گھر)میں جانا ہو کہ اس میں کوئی نہ ہو تو یہ کہئے:اَلسَّلَامُ عَلَیْنَا وَعَلٰی عِبَادِ اللہِ الصّٰلِحِیْن ترجمہ: ”ہم پر اوراللہ کریم کے نیک بندوں پر سلام“تو فِرِشتےاس سلام کاجواب دیں گے۔(رَدُّالْمُحتار،۹/ ۶۸۲)یااس طرح کہے:اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ اَیُّھَا النَّبِیُّ (یعنی یا نبی آپ پر سلام )کیونکہ حضورِ اکرمصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَکی رُوحِ مبارَک مسلمانوں کے گھروں میں تشریف فرماہوتی ہے۔(بہارِشريعت،حصّہ۶ا ص۹۶،شرح الشّفاء للقاری،۲/۱۱۸)٭جب کسی کےگھرمیں داخل ہوناچاہیں تو اِس طرح کہئے:السلامُ علیکمکیامیں اندرآ سکتی ہوں؟٭اگر داخلےکی اجازت نہ ملے تو بخوشی لوٹ جائیے ہوسکتا ہے کسی مجبوری کے تحت صاحبِ خانہ نےاجازت نہ دی ہو۔
طرح طرح کی ہزاروں سُنّتیں سیکھنے کے لئے مکتبۃُ المدینہ کی دو کُتُب،بہارِ شریعت حصّہ