Book Name:2 Mubarak Hastiyan
شریعت کو اتنی اہمیت دی جائے تب اللہپاک ایسا مقام عطا فرما دیتا ہےکہ ایسی بے مثال خواتین کا اپنا واسطہ دے کر نہیں ، ان کےاستعمال کی چیزوں کا واسطہ دے کر نہیں بلکہ ان کےاستعمال شدہ کپڑوں کےایک دھاگے کا واسطہ دیا جائے تو اللہپاک رحمتوں کی بارشیں عطا فرما دیتا ہے۔
آج کی کچھ خواتین کو کیا ہوگیا ہے؟
جبکہ اس کے برعکس جہاں بے پردگی عام ہو ، جہاں خواتین میں شرم و حیا نام کو نہ ہو ، جہاں بدنگاہی عام ہو ، جہاں دین پر عمل کو دقیانوسی سوچ سمجھا جائے ، جہاں پردے کو پُرانے زمانے کا رَواج سمجھا جائے تو وہاں رحمتیں تو کیا برستی ہیں الٹا بے برکتیاں پیدا ہوتی ہیں۔ ایک طرف ہماری وہ بے مثال خواتین تھیں جو پردے کی ایسی پاسدداری کرتیں کہ ان پر کسی اجنبی کی نظر پڑ جائےیہ تو دُور کی بات ہے ، زندگی بھر ان کے کپڑوں کو کوئی اجنبی نہیں دیکھ پاتا تھا اور ایک آج کی خواتین ہیں جہاں دیکھئے بے شرمی اور بے حیائی کی دعوت دیتی نظر آتی ہیں۔ آج جدھردیکھئے دین سے دُور خواتین بے پردَگی کو فَروغ دیتی نظر آتی ہیں۔ اِشْتہاروں میں ایسی خواتین ہوتی ہیں ، بازاروں میں ایسی خواتین ہوتی ہیں ، سنیما گھروں کےہالوں میں ایسی خواتین ہوتی ہیں ، سنیماکے پردوں پرایسی خواتین ہوتی ہیں ، ٹی وی کی اسکرینوں پر ایسی خواتین ہوتی ہیں ، ایئرپورٹ پر ایسی خواتین ہوتی ہیں ، اسکولز میں ایسی خواتین ہوتی ہیں ، کالجز اور یونیورسٹیز میں ایسی خواتین ہوتی ہیں ، بڑے بڑے شاپنگ مالز میں ایسی خواتین ہوتی ہیں ، دکانوں کے کاؤنٹروں پر ایسی خواتین ہوتی ہیں اور یہ سب کس چیز کے نام پر ہو رہا ہے؟ یہ سب بزنس کے نام پر ہو رہا ہے ، یہ سب ایجوکیشن کے نام پر ہو رہا ہے ، یہ سب گلیمر کے نام پر ہو رہا ہے اور یہ سب تَرَقّی کے نام پر ہو رہا ہے۔ اَلْاَمَان وَالْحَفِیْظ۔ اللہ پاک ہم سب مسلمانوں کو ہدایت دے۔
پیاری پیاری ا سلامی بہنو!یادرکھئے!تَرَقّی اورکامیابی یہ نہیں کہ اللہ پاک اور اس کے رسول کو ناراض کیا جائے ، تَرَقّی اور کامیابی یہ نہیں کہ اللہپاک اور اس کے رسولِ کریم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی نافرمانی کی جائے ، تَرَقّی اور کامیابی یہ