Book Name:2 Mubarak Hastiyan
تھیں اس کے ساتھ ایک ٹوکری تھی ، جب وہ کسی شے کی خواہش کرتیں وہ شے ٹوکری میں خود بخود مل جاتی ، میں ان کے پاس ایسی ایسی چیزیں دیکھتی جو میرے وہم و گمان میں بھی نہیں ہوتی تھیں ، میں نہیں جانتی کہ وہ کون لاتا تھا۔ ایک بار میں نے ان سے حیرت کا اظہار کیا تو فرمانے لگیں : زَینب! جو اللہ پاک کے بھروسے پر ہوجائے ، دُنیا اس کے ہاتھ میں ہوتی ہےاور اس کی تابع فرمان ہوجاتی ہے۔
(نور الابصار ، فصل فی ذکر مناقب السیدۃ نفیسۃ ۔ ۔ ۔ الخ ، ص ۲۰۷-۲۱۱ ملتقطاً)
صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیاری پیاری اسلامی بہنو!حضرت بی بی نَفِیسَہ رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہا کی اس مختصر سیرت میں ہمارے لیے عبرت کے کئی درس ہیں ، وہ دن رات عبادت میں مگن رہتی تھیں ہمیں بھی اس سے عبرت پکڑتے ہوئے عبادت کی کثرت کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ زیادہ نہ بھی تو کم از کم پانچ وقت کی نمازیں تو ادا کرنی چاہئیں۔ یاد رکھئے! نماز کی ادائیگی فرض ہے ، اس میں ہرگز ہرگز سستی نہیں ہونی چاہیے۔
اسی طرح ہم نےحضرت بی بی نَفِیسَہ رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہا کےبارے میں سنا کہ انہوں نے موت قبر اور آخرت کو یاد رکھنے کے لیے اپنی قبر پہلے سے بنوائی اور اس میں ختمِ قرآن کرنےلگیں یہاں تک کہ دو ہزار بار ختمِ قرآن کر لیا ، ہمیں بھی روزانہ کی بنیاد پر تلاوت کا معمول بنانا چاہیے۔ انہوں نے جس طرح کی زندگی گُزاری اس کا انعام انہیں اس زندگی میں یہ ملا کہ وہ جو خواہش کرتیں اللہپاک انہیں عطا فرما دیتا تھا۔ اس میں ہمارے لیے بھی درس ہے کہ اگر ہم بھی دُنیا کے بجائے اپنے خالق و مالک کی بن جائیں ، ہم بھی اپنی زندگی کو بے مثال خواتین کی طرح گُزارنےو الی بن جائیں تو یہ دُنیا ہمارے لیے بھی تابع فرمان ہوجائے ، بے موسم کے پھل ہمیں بھی نصیب ہوں گےا ور سب سے بڑا فائدہ یہ ہوگا کہ ہمیشہ رہنے والی آخرت بھی بہتر ہوجائے گی۔ ان تمام باتوں پرعمل کےلیےآپ عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی سےوابستہ ہو جائیے ، اجتماع میں شرکت کی پکی نیّت کر لیجئے ، اِنْ شَآءَ اللہ!نیکیاں کرنےاوردوسری اسلامی بہنوں کونیکی کی دعوت دینےکاجذبہ نصیب ہوگا۔
صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد