Book Name:2 Mubarak Hastiyan
کہنا پڑ جائے کہ’’میں نے خوب ڈٹ کر کھایا ہے “ ۔ *میزبان کو چاہیےکہ مہمان سے وقتاً فوقتاً کہےکہ ’’اور کھاؤ‘‘ مگر اس پر اِصرار نہ کرے۔ ([1]) کہیں اِصرار کی وجہ سے زیادہ نہ کھا جائے اور یہ اس کے لیے نقصان دہ ہو۔ *میزبان کو بالکل خاموش نہ رہنا چاہیے اور یہ بھی نہ کرنا چاہیے کہ کھانا رکھ کر غائب ہو جائے بلکہ وہاں حاضر رہے۔ ([2])
طرح طرح کی ہزاروں سنتیں سیکھنےکےلئےمکتبۃ المدینہ کی دو کتب “ بہارِ شریعت “ حِصّہ16(312صفحات)اور120صفحات پرمشتمل کتاب “ سُنتیں اور آداب “ اور اَمیرِ اہلسُنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے دو رسالے “ 101 مَدَنی پھول “ اور “ 163 مَدَنی پھول “ ہَدِیَّۃًحاصل کیجئے اور پڑھئے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد