Book Name:2 Mubarak Hastiyan
عُریانی ، نمود و نُمائش اور اس طرح کے دیگر کاموں پر اُبھارا جا رہا ہےاور بعض نادان اس کی طرف مائل بھی ہو رہی ہیں ، آئیے! پہلےکی بے مثال خواتین میں سےایک اوربے مثال خاتون عابدہ ، زاہدہ اور وَلِیّہ کابے مثال واقعہ سنتی ہیں : چنانچہ
ہند کے مشہور شہر دہلی میں ایک دفعہ سخت قَحط سالی ہوئی ، لوگوں کی بہت دُعاؤں کے باوُجُود بارِش نہ ہوئی۔ سلسلہ چشتیہ نِظامیہ کے بانی اور عظیم پیشوا و ولیِ کامل حضرت سیّدمحمد نِظامُ الدّین اولیا رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ نے اپنی امّی جان رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ ا کے کپڑے کا ایک دھاگہ ہاتھ میں لیکرعرض کی : یااللہ!یہ اُس خاتون کے دامن کا دھاگہ ہے جس(خاتون) پرکبھی کسی نامَحْرَم کی نظر نہ پڑی ، میرے مَولیٰ! اِسی کے صَدقے رَحمت کی بَرکھا (بارش) برسا دے ! ابھی دُعا ختم بھی نہ ہوئی تھی کہ رَحمت کے بادَل گھِر گئے اور رِم جِھم رِم جِھم بارِش شُروع ہو گئی ۔ ([1])
یہی مائیں ہیں جن کی گود میں اسلام پلتا تھا
حَیا سے ان کی انساں نُور کے سانچے میں ڈھلتا تھا
صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیاری پیاری اسلامی بہنو!*یہ ہےکردار ، *یہ ہے شریعت کی تابعداری ، * یہ ہے شریعت کی پاسداری ، *یہ ہے دین پرعمل ، *یہ ہے تقویٰ اور اللہ پاک کا ڈر ، *یہ ہے اَحْکامِ اسلام کو خود پر نافذ کرنا ، *یہ ہے دین کی کمال اطاعت ، * یہ ہے خود کو چھپانا ، *یہ ہے پردے کی پاسداری ، *اسے کہتے ہیں عفت و پاکیزگی ، *اسے کہتے ہیں کردار کی مضبوطی ، *اسے کہتے ہیں ایمان کی مضبوطی ، * اسے کہتےہیں پاکدامنی۔
غور تو کریں! کتنی بڑی بات ہے کہ ایک خاتون شریعت اور دین کی تابعداری کے ساتھ اس حال میں زندگی گُزاردے کہ اس پر کبھی کسی نامَحْرَم کی نظر تک نہ پڑی ہو۔ جب کردار اتناعُمدہ ہو ، جب عمل میں ایسی پختگی ہو ، جب