Siddique e Akbar Ki Sakhawat

Book Name:Siddique e Akbar Ki Sakhawat

اِس حِصّے : ) وَ مِمَّا رَزَقْنٰهُمْ یُنْفِقُوْنَۙ ( کے تحت فرماتے ہیں : *راہِ خدا میں خَرْچ کرنے سے ياتو زکوٰۃ مُراد ہےيا مُطْلَق اِنفاق (یعنی راہِ خدا میں مُطْلَقاً خَرْچ کرنا مُراد ہے) *خواہ فرض و واجب ہو جيسے زکوٰۃ ، نَذر وغيرہ *خواہ مُسْتَحَب جيسے صَدَقاتِ نافِلہ اور اَمْوات(فوت شدہ مسلمانوں) کا اِيْصالِ ثواب۔ مسئلہ : گيارہويں ، فاتحہ ، تِیْجَه ، چالیسواں بھی اس ميں داخل ہيں کہ وہ سب صَدَقاتِ نافِلہ ہيں۔ (خزائن العرفان ، ص۵)

پیاری پیاری اسلامی بہنو! واقعی بہت خوش نصیب ہیں وہ  اسلامی بہنیں  جو اپنے مال کے حُقوقِ واجِبہ ادا کرتی ہیں ، *خُوش دِلی سے بَر وقت پوری پوری زکوٰۃوفطرہ ادا کر تی ہیں ، *اپنے مال کو ماں باپ ، بہن بھائی اور اولاد پر خَرْچ کرتی ہیں ، *اپنے محرم رِشتہ داروں (Relatives)کی مَوْت پر اُن کے اِیْصالِ ثواب کے لیے تِیْجَه ، دَسواں ، چالیسواں ، برسی وغیرہ کر کے مساکین کو کھانا کِھلاتی ہیں۔ *اِیْصالِ ثواب کے لیے مدنی رسائل تقسیم کرتی ہیں ، *اچھی اچھی نیّتوں کے ساتھ راہِ خدا میں خرچ کرتی  ہیں ، * حُقُوقِ عامّہ کا لِحاظ رکھتے ہوئے اِخْلاص کے ساتھ قُرآن خوانی ، نَعْت خوانی اور سُنّتوں بھرے اِجْتماعات کے اِنْعِقاد پر خَرْچ کرتی ہیں ، * جامعۃ المدینہ ، مدرسۃ المدینہ وغیرہ کی تَعْمِیْر و ترقّی اور روز مَرّہ کے اَخْراجات میں حِصّہ لیتی ہیں ، *دِینی طالِبات پر اپنا مال خَرْچ کرتی ہیں۔ اخلاص کے ساتھ اس طرح خرچ کرنے والیوں کو اللہ پاک اپنے فَضْل سے دُگنا بلکہ اِس سے بھی زیادہ عطا فرمائے گا۔ ہمیں چاہئے کہ اللہ پاک کی رِضَا کے لئے نہ صرف خُوداپنا چندہ دعوتِ اسلامی کو دیں ، بلکہ دُوسری اسلامی بہنوں کوبھی اس کی ترغیب دِلائیں۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

پیاری پیاری اسلامی بہنو!ہم امیرُالمؤمنین حضرت صدیقِ اکبر   رَضِیَ اللہُ عَنْہُ   کی سخاوت کے واقعات سن رہی تھیں ، آئیے!مزید واقعات سنتی ہیں :