Rajab Ka Mahena Kesy Guzarain

Book Name:Rajab Ka Mahena Kesy Guzarain

3۔   ارشادفرمایا : بہترین وہ ہے جوقرض اچھی طرح اداکرے۔ ([1])

4۔   ارشادفرمایا : خَیْرُکُمْ خَیْرُکُمْ لِاَہْلِہٖیعنی بہتروہ ہے جو اپنے گھروالوں کےساتھ اچھا ہو۔ ([2])

5۔   ارشادفرمایا : عُمدہ اَخلاق والا کامل مومن ہے ۔ ([3])

6۔   ارشادفرمایا : بہتروہ ہےجودنیاسےبےرغبتی اورآخرت میں رغبت رکھنےوالاہو۔ ([4])

کامل مومن کی نشانیاں

               پیاری پیاری اسلامی بہنو! ان احادیثِ مبارکہ میں بیان کردہ   کامل ایمان والوں کےاوصاف کو سامنےرکھتے ہوئےہمیں غورکرنا چاہئےکہ ہم میں یہ صفات پائی جاتی ہیں یانہیں؟کیونکہ صحیح معنوں میں کامل مومن وہی ہے جوان تمام اوصاف کو اپنی ذات میں پیدا کر لے۔ مگر افسوس! فی زمانہ  ہم  دوسری اسلامی بہنوں  کو تکلیف  دینے ، غیبتیں  کرنے ، نیک اعمال سے دور رہنے ، گناہوں میں مشغول رہنے ، قرآنِ پاک کی تلاوت سے محروم رہنے ، والدین کا دل دُکھا نے ، بے پردگی کرنے ، پڑوسیوں کی ایذا کا سبب  بننے ، گھر  والوں سے لڑائی جھگڑا کرنے کے باوجود خود کو کامل ایمان والی سمجھتی  ہیں ، حالانکہ 

                                                * کامل ایمان والی تووہ ہےجس کےاَخلاق ا چھے ہوں۔ * کامل ایمان والی تووہ ہے جو دوسری اسلامی بہنوں سےمَحَبّت   کرنےوالی ہو ۔ * کامل ایمان والی تووہ ہے جو والدین کی فرمانبرداری کرنے والی ہو۔ * کامل ایمان والی تووہ ہے جونیکی کی دعوت  عام کرنےوالی ہو۔ * کامل ایمان والی تووہ ہے جو موت سے پہلےآخرت  کی تیاری کرے۔ *  کامل ایمان والی تووہ ہےجس سےاس  کاربّ راضی  ہو۔ *  کامل ایمانوالی تو وہ ہےجسے قبرمیں حضور  صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ  کی پہچان نصیب ہوگی۔ * کامل ایمان والی تو وہ ہےجسےبروزِ قیامتاللہکریم کی رحمت نصیب ہوگی۔ *  کامل ایمان والی تو وہ ہےجسے نامَۂ اعمال  دائیں ہاتھ میں دیا جائےگا۔ * کامل ایمان والی تو وہ ہےجسےعرش کا سایہ  نصیب  ہوگا۔ * کامل ایمان والی تووہ ہےجس کی قبر جنّتی باغ ہوگی ۔ * کامل ایمان والی تووہ ہےجس کی قبر  نورِ مصطفٰے



[1]    مسلم ، کتاب المساقاۃ ، باب من استسلف شیئا...الخ ، ص۶۶۶ ، حدیث : ۴۱۰۸

[2]    ترمذی ،  کتاب المناقب ،  باب فضل ازواج النبی ، ۵ / ۴۷۵ ، حدیث : ۳۹۲۱

[3]    ترمذی  ،  کتاب الرضاع  ،  باب ماجاء فی حق المرأۃ...الخ  ،  ۲ / ۳۸۶  ،  حدیث : ۱۱۶۵

[4]    شعب الایمان ، باب فی الزھدوقصرالامل ، ۷ / ۳۴۳حدیث : ۱۰۵۲۱ماخوذا