Rajab Ka Mahena Kesy Guzarain

Book Name:Rajab Ka Mahena Kesy Guzarain

جاتی ہے شاید ہی کسی دوسرے کام میں اتنی سستی کی جاتی ہو ، آئےدِن بے نمازیوں کی تعداد بڑھتی چلی جا رہی ہے ، یقیناًیہ سب کچھ خوفِ خدا اور شوقِ عِبادت نہ ہونے کی وجہ سے ہے۔ ورنہ جس کے دِل میں اللہ پاک کا  خوف اور عِبادت  کا ذَوق و شوق ہوتاہےاسے نماز دل وجان سے زیادہ عزیز ہوتی ہے۔

                             اگر ہم اپنے بُزرگانِ دِیْن کی زندگیوں کامطالعہ کریں تو  ان کی سیرت میں ہمیں نمازوں کی پابندی ، نمازوں میں خُشوع  وخُضُوع ، ذَوق و شوق اوریکسوئی کےساتھ نمازیں پڑھنےکے واقعات  ملیں گے ، جیساکہ

دائیں بائیں توجہ نہ کرتے

                             حضرت عبداللّٰہبن عُمررَضِیَ اللہُ عَنْہُمَا فرماتےہیں : جب صحابَۂ کرامعَلَیْہِمُ الرِّضْوَان نماز پڑھتےتو وہ اپنی نماز کی طرف متوجہ رہتے ، اپنی نظریں سجدہ کرنے کی جگہ پر رکھتے تھے اورانہیں یہ یقین ہوتاتھاکہاللہپاک انہیں دیکھ رہاہےاوروہ دائیں بائیں توجہ نہیں کرتے تھے۔ ([1])اللہ کریم  صحابَۂ کرام کےصدقےہمیں بھی خشوع وخضوع کے ساتھ نمازیں ادا کرنےاورنمازوں کی حفاظت کرنےکی توفیق عطافرمائے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                              صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

               پیاری پیاری اسلامی بہنو!ہم کامل مومنین کےاوصاف کے مُتَعلِّق سن رہی تھیں کہ کامل مومن میں کیا کیا صفات ہوتی ہیں؟ آئیے!سُوْرَۂ مُوءمِنُوْن کی تیسری آیت ِ مبارکہ  میں کامل مومنین کا جو  وَصْف بیان کیا گیاہےوہ اور اس سے حاصل ہونے والے نِکات سنتی ہیں : چُنانچہ 

               اللہپاک پارہ 18سُوْرَۂ مُوءمِنُوْنآیت نمبر3میں ارشادفرماتاہے :

وَ الَّذِیْنَ هُمْ عَنِ اللَّغْوِ مُعْرِضُوْنَۙ(۳)  (پ۱۸ ، المومنون : ۳)

تَرجَمۂ کنزُالایمان : اوروہ جوکسی بیہودہ بات کی طرف اِلتفات نہیں کرتے۔

فضولیات کیا ہیں؟

                                                اس آیتِ مبارَکہ کی تفسیر بیان کرتےہوئے علامہ احمدصاویرَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ فرماتے ہیں : لَغْو سےمراد ہر وہ قول ، فعل اور ناپسندیدہ یا مباح کام ہےجس کا مسلمان کودینی یا دُنْیَوی کوئی فائدہ نہ ہو ، جیسے مذاق مسخری ، بیہودہ گفتگو ، کھیل کود ، فُضُول کاموں میں وقت ضائع کرنا ، خواہش پوری کرنے میں ہی لگے رہناوغیرہ وہ تمام کام جن سےاللہ پاک نے



[1]    تفسیردر منثور ، پ۱۸ ،  المؤمنون ،  تحت الآیۃ :  ۲ ،  ۶ / ۸۴