Rajab Ka Mahena Kesy Guzarain

Book Name:Rajab Ka Mahena Kesy Guzarain

سے روشن ہوگی۔ * کامل ایمان والی تووہ ہے جسے جنّت کی نعمتیں نصیب  ہوں گی۔

               پیاری پیاری اسلامی بہنو!آج ہی  گناہوں سے توبہ کرلیجئےاور کامل مومنین کی صفات اپنے اندر اجاگرکرنے ، عبادات کا ذوق وشوق  بڑھانے کےلئےکمر بستہ ہوجائیے ، عنقریب عبادت کا بیج بونے ، ربِّ کریم کی  رحمتوں کاحقدار بنانےوالا رَجَبُ المُرَجَّب کا مبارک مہینا ہمارے درمیان جلوہ گر ہونےوالاہے۔ شیخِ طریقت ، اَمیرِاَہلسنّتدَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہہمیں  نیکیاں  کرنے اورگناہوں سے بچنےکا ذہن دیتے ہیں ، آئیے! آپ دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کےماہِ رَجَبُ الْمُرَجَّب کےحوالے سے مکتوب کا خلاصہ سنتی ہیں : چُنانچہ 

مکتوبِ عطّار  

اَمیرِاہلسنت ، حضرت علامہ محمدالیاس عطّارقادریدَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ فرماتے ہیں : میری جانب سےتمام اسلامی بھائیوں ، اسلامی بہنوں ، مَدَارِسُ المدینہ اور جامِعَاتُ المدینہ کے اَساتِذہ ، طَلَبَہ ، مُعلِّمات اور طالِبات کی خدمات میںکَعْبَهٔ مُشرَّفَه کے گِرد گُھومتا ہوا گُنبدِ خضرا کو چُومتا ہوا رَجَبُ الْمُرَجَّب ، شَعْبانُ الْمُعَظَّم اوررَمَضانُ الْمُبارَک کے روزہ داروں کی بَرَکتوں سے مالا مال جُھومتا ہوا سلام :

اَلسَّلامُ عَلَیکُم وَرَحمَۃُ اللّٰہِ وَ بَرَکٰتُہٗ                      اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ العٰلَمِیْنَ عَلٰی کُلِّ حَالٍ

ہو نہ ہو آج کچھ مِرا ذکر حُضور میں ہوا                             ورنہ مِری طرف خوشی دیکھ کےمسکرائی کیوں

(حدائقِ بخشش ، ص۹۷)

اَلْحَمْدُ لِلّٰہایک بار پھر خوشی کےدن آنے لگے ، ماہِ رَجَبُ الْمُرَجَّبکی آمدآمد ہے۔ اِس ماہِ مُبارَک میں عِبادت کا بیج بویا جاتا ، شَعْبانُ الْمُعَظَّم میں نَدامت کےاشکوں سےآبپاشی کی جاتی اور ماہِ رَمَضانُ الْمُبارَک میں رحمت کی فصل کاٹی جاتی ہے۔

تین ماہ کے روزے

رَجَبُ الْمُرَجَّب کے قَدر دانو! تعلیم و تعلُّم (یعنی سیکھنےاورسکھانے)اور کسبِ حَلال میں رُکاوٹ نہ ہو ، ماں باپ بھی بے سبب منع نہ کریں ، کسی کی بھی حق تلفی نہ ہوتی ہو تو جلدی جلدی اور بہت جلدی مسلسل تین ماہ کےیا رَمَضانُ الْمُبارَک کےمکمَّل فرض روزوں کے ساتھ ساتھ جس سے جتنے بن پڑیں اُتنے نفل روزوں کے لیے کمر بستہ ہوجائے ، سَحَری اور اِفطار میں کم کھا کر پیٹ کا قفلِ مدینہ بھی لگائے۔ کاش ! ہر گھر میں اور میرے جملہ مَدارِسُ ا لمدینہ اور تمام جامِعاتُ المدینہ میں روزوں کی بہاریں آجائیں ، بس پہلی رَجَب شریف سے ہی روز و ں  کا آغاز فرمادیجئے۔

رجب کے ابتدائی تین روزوں کی فضیلت