Book Name:Rajab Ka Mahena Kesy Guzarain
رَجب شریف کےابتدائی تین روزوں کے فضائل کی بھی کیا بات ہے!حضرتِ عبدُ اللہ اِبنِ عبّاسرَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُماسے روایت ہے :
بے چَین دلوں کےچَین ، نانائےحَسنینصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکا فرمانِ رَحمت نشان ہے : رجب کے پہلےدن کا روزہ تین سال کا کَفّارہ ہےاوردوسرے دن کا روزہ دو سال کا اور تیسرے دن کا ایک سال کا کَفّارہ ہے ، پھر ہر دن کا روزہ ایک ماہ کا کفّارہ ہے۔ ([1])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
اَمیرِاہلسنّتدَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہفرماتےہیں : اگرمُطالَعہ کرلیاہوتب بھی دونوں رِسالے (۱)’’کفن کی واپسی مع رجب کی بہاریں‘‘اور(۲)’’آقا کا مہینا‘‘پڑ ھ لیجئے۔ ہر سال شَعْبانُ الْمُعَظَّممیں فیضانِ سُنّت جلداوّل کاباب’’فیضانِ رَمضان‘‘بھی ضَرور پڑھ لیا کریں۔ ہوسکے تو عِیْد ِمِعْرَاجُ النَّبِیکی نسبت سے 127یا27رسالےیا حسبِ توفیق فیضانِ رَمَضان بھی تقسیم فرمائیے اور ڈھیروں ڈھیر ثواب کمائیے۔
پیاری پیاری اسلامی بہنو! جس طرح اَمیرِاہلسنّتدَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ اسلامی بھائیوں کو ڈونیشن جمع کرنےکی ترغیب دلاتے ہیں اسی طرح اسلامی بہنوں کو بھی ترغیب ارشادفرماتےہیں ، لہٰذااسلامی بہنیں دیگراسلامی بہنوں اورمحارِم کو ڈونیشن کی ترغیب دلائیں اور مل کر اپنی دعوتِ اسلامی کےلئےخوب خوب ڈونیشن جمع کرنے میں حصہ لیں ، اَلْحَمْدُ لِلّٰہ!ہم سب کی دعوت اسلامی107شعبہ جات کے ذریعے دنیابھر میں نیکی کی دعوت عام کر رہی ہےاوردن بہ دن اس کے اخراجات بڑھ رہے ہیں ، تمام اسلامی بہنیں ابھی سےدعوت اسلامی کے جملہ اخراجات کے لئےڈونیشن جمع کرنےکی کوششیں شروع کردیں۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
حدیثِ پاک سےمُتَعلِّق مفید نِکات
پیاری پیاری اسلامی بہنو!بیان کواختتام کی طرف لاتے ہوئے حدیثِ پاک سےمتعلق چند مفید نکات بیان کرنے کی سعادت حاصل کرتی ہوں۔ پہلے 2 فرامینِ مصطفےٰصَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمملاحظہ کیجئے : (1)فرمایا : جو شخص دینی معاملات کے مُتَعلِّق چالیس(40)حدیثیں یاد کرکے میری امت تک پہنچا دے گا اللہ پاک (قیامت کے دن) اس کو اس