Book Name:Khof e Khuda Main Rone Ki Ahamiyat
ہو فیضانِ رَمَضان بھی تقسیم فرمائیے اور ڈھیروں ڈھیر ثواب کمائیے۔ اسلامی بہنیں دیگر اسلامی بہنوں اور محارِم کو چندےکی ترغیب دلائیں۔
جو بھی اسلامی بہنیں چندہ اکٹھا کرنا چاہتے ہیں ، انہیں چندے کے ضروری احکام معلوم ہونا فرض ہے ، ہر ایک کی خدمت میں تاکید ہے کہ اگر پڑھ چکے ہیں تب بھی مکتبۃُ الْمدینہ کی کتاب ، “ چندے کے بارے میں سوال جواب “ کا دوبارہ مطالعہ فرما لیجئے۔
یااللہ پاک جو اسلامی بہن(عذر نہ ہونے کی صورت میں)ہر سال تین(3) مہینوں کے روزے رکھنے اور ہر سال جُمَادَی الْاُخْرٰی میں رسالہ “ کفن کی واپسی “ ، ماہِ رَجَبُ الْمُرَجَّب میں “ آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کامہینا اور شَعْبانُ الْمُعَظَّم میں “ فیضانِ رَمضان “ ( مکمل) پڑھ یا سُن لینے کی سعادت حاصل کرے ، مجھے اور اُس کو دنیا اور آخرت کی بھلائیاں نصیب فرما اور ہمیں بے حساب بخش کر جنتُ الْفِرْدَوْس میں اپنے مَدَنی حبیب صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے پڑوس میں اِکٹھا رکھ۔
اٰمِین بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیاری پیاری اسلامی بہنو! ہم خوفِ خدا میں رونے کی اَہَمِّیَّت کے بارے میں سُن رہی تھیں ۔ جدید طِبّی تحقیقات سے ثابت ہوا ہے کہ رونے کے بھی کئی فائدے ہیں۔
آئیے!آنسو بہانے کے کچھ طبّی فوائدسنتی ہیں : *ماہرین کے مطابق وہ پانی جو آنسوؤں کی صورت میں آنکھوں سے نکلتا ہے ، آنکھ سے نکلنے والے دیگر پانیوں(Waters) سے مختلف ہوتا ہے۔ *تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ ہر انسان کو ہفتے میں کم از کم ایک بار پندرہ (15)(Fifteen)منٹ تک رونا چاہیے۔ *ہفتے میں ایک بارکا رونا دِماغی صلاحیتوں پراچھااثر ڈالتا ہے۔ *ماہرین کا کہنا ہے کہ آنسوانسانی جسم میں موجودکولیسٹرول (Cholesterol)کو کم کرتے ہیں۔ *بوجھل طبیعت میں بہنے والے آنسو ذہنی دباؤ کا خاتمہ کرتے ہیں جس سے بلڈ پریشر(Blood pressure) ، شوگر (Sugar)اور دل کے امراض (Heart diseases) نہیں ہوتے۔ * آنسوؤں کو روکنے سے آنکھوں میں ڈی ہائیڈریشن ہوجاتی ہے جس سے بینائی کمزور ہوتی ہے جبکہ ہفتے میں ایک بار رونے سے بینائی بہتر ہوتی