Khof e Khuda Main Rone Ki Ahamiyat

Book Name:Khof e Khuda Main Rone Ki Ahamiyat

زمین و آسمان کے درمیان ایک کے اوپر ایک ر کھ دی گئی ہے۔ ان میں سے ایک رحمت زمین پر اُتری۔ اسی سے والدہ اپنی اولاد پر ، جنگلی درندے اور پرندے ایک دوسرے پر مہربان ہو تے ہیں ، یہاں تک کہ گھوڑا اپنا پاؤں اپنے بچے سے دُور کر لیتا ہے کہ کہیں اسے چوٹ نہ لگ جائے۔ جب قیامت کادن ہو گاتو اللہ  پاک اس رحمت کودوسری ننانوے (99) رحمتوں میں ملاکر سو(100) مکمل فرما دے گااور قیامت کے دن اس سے اپنے بندوں پر رحم فرمائے گا۔ (مسلم ، کتاب التوبۃ ، باب فی سعۃ رحمۃ اللہ۔ ۔ ۔ الخ ، ص۱۱۲۹ ،  حدیث : ۶۹۷۷)

آئیے! ربِّ کریم کی رحمت  پر مُشْتَمِل ایک ایمان افروز روایت و حکایت سنتی ہیں :

ربّ کریم کی عنایتیں اور نوازشیں!

بخاری شریف میں ہے : حضرت ابوہرىرہ رَضِیَ اللہُ عَنْہ فرماتے ہىں : اللہ پاک کے رسول   صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ   نے ارشاد فرماىا : قىامت کے دن جب اللہ پاک بندوں کے مقدمات سے فارغ ہوجائے گا تو اىک آدمى جو جنت اور دوزخ کے درمىان(Between) رہ جائے گا وہ دوزخىوں میں آخری شخص ہوگا جو جنت میں جائے گا۔ جنت مىں داخل ہونے سے پہلے اس کا منہ دوزخ کى طرف ہوگا اور وہ عرض کرے گا : اے مىرے مالک! مىرا منہ دوزخ سے پھىر دے کىونکہ مجھے اس کى بدبو نے مار دىا ہے اور اس کے شعلوں نے مجھے جلاڈالا ہے۔ اللہ  پاک فرمائے گا : اگر تىرے ساتھ ىہ احسان کردىا جائے تو اس کے علاوہ کچھ اور تو نہىں مانگے گا؟ وہ بندہ عرض کرے گا : تىرى عزّت کى قسم! مىں کچھ نہىں مانگوں گا۔ اللہ پاک اس کا منہ  دوزخ سے ہٹا دے گا۔ جب وہ بندہ جنت کى طرف منہ کرے گا  تو جنت کی تر و تازگی کو دیکھنے لگے گا۔ جب تک اللہ پاک چاہے گا وہ خاموش رہے گا۔ پھر عرض کرے گا : اے مىرے مالک! مجھے جنت کے دروازے سے قرىب کردے۔ اللہ  پاک اس سے فرمائے گا : کىا تُو نے وعدہ نہىں کىا تھا کہ تُو جو کچھ مانگ چکا ہے ، اب اس کے علاوہ کوئى سُوال نہىں کرے گا؟وہ عرض کرے گا : الٰہی!مىں تىرى مخلوق مىں سب سے زىادہ بدنصىب نہیں ہونا چاہتا۔ اللہ پاک فرمائے گا : ہوسکتا ہے کہ اگر تجھے ىہ بھى مل جائے تُو پھر کوئى سُوال کرے؟ وہ عرض کرے گا : اے مالک! مجھے تىرى عزّت کى قسم ! اب مىں کچھ نہیں مانگوں گا۔ پھر اللہ  پاک اس کو جنت کے قرىب کردے گا ، جب وہ جنت کے دروازے کے قرىب پہنچ جائے گا اور جنت کى تر و تازگى اور لذّت کو محسوس کرے گا۔ پھر جب تک اللہ پاک چاہےگا وہ خاموش رہے گا ، پھر وہ کہے گا : اے مىرے مالک!مجھے جنت مىں داخل فرمادے۔ اللہ  پاک فرمائے گا : اے ابنِ