Khof e Khuda Main Rone Ki Ahamiyat

Book Name:Khof e Khuda Main Rone Ki Ahamiyat

لہٰذاجن سے ہوسکے وہ ضرور اس مہینے کے نفل روزے رکھنے کی سعادت حاصل کریں۔ اس سے نہ صرف دل کی سختی دور ہوگی بلکہ ماہِ رجب کی برکتیں بھی نصیب ہوں گی ، رجب اورشعبان کے نفل روزے رکھنے کی بَرَکت سے ماہِ رمضان کے فرض روزے رکھنے میں آسانی ہوگی اوریوں فرض روزوں کے لیے پہلے سے تیاری بھی ہو جائے گی۔ اِنْ شَآءَ اللہ

منقول ہے : چھٹے آسمان کے دروازے پر رجب کے مہینے کے دن لکھے ہوئے ہیں۔ اگر کوئی رجَبَ میں ایک روزہ رکھے اور اُسے پرہیزگاری سے پورا کرے تو وہ دروازہ اور وہ(روزے والا)دن اس بندے کیلئے اللہ پاک سے مغفرت طلب کریں گے اور عرض کریں گے : یااللہ!اِ س بندے کو بخش دے۔ جبکہ پیارےنبی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے : رجَب میں ایک دن اور رات ہے جو اُس دن روزہ رکھے اور رات کو عبادتکرے تو گویا اُس نے سو(100)سال کے روزے رکھے ، سو (100)سال راتوں کو جاگ کر اللہ کریم کی عبادت کی اور یہ رَجَب کی ستائیس(27) تاریخ ہے۔                        (شُعَبُ الْاِیْمَان ،  ۳ / ۳۷۴ ،  حدیث : ۳۸۱۱)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                            صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد

پیاری پیاری اسلامی بہنو! رَجَبُ الْمُرَجَّبکے روزے رکھنے والوں کے تو وارے ہی نِیارے ہیں۔ رَجَبُ الْمُرَجَّب کے روزے رکھنے والوں کے لئےاللہ پاک نے جَنّت  میں خاص مَحل تیار فرمایا ہے ، ان خُوش نصیبوں کواللہ پاک “ رَجَب “ نامی نَہْر سے سیراب فرمائے گا ، ان کےلئے دوزخ کے دروازے بنداورجَنَّتی دروازے کھول دئیے جائیں گے ، ان کے روزے گُناہوں کے مٹنے کا ذریعہ بن جائیں گےاورقیامت کے دن کی ناقابِلِ برداشت گرمی اور بُھوک پیاس میں ان کے کھانے پینے اور آرام کرنے کا انتظام کیا جائے گا۔

نفل روزوں کے اس قَدَر زَبَردَسْتْ فَضائل و بَرکات سُننے کے بعد تو ہم میں سے ہر ایک کو کوشش کرنی چاہئے کہ فرض روزوں کے ساتھ ساتھ نفل روزوں کا بھی کثرت سے اِہْتمام  کیا کرے ، رَجَبُ الْمُرَجَّب کے آنے سے تو ویسے ہی روزے رکھنے کا گویا موسم شُروع ہوجاتا ہے۔ پہلے  رَجَبُ الْمُرَجَّب  کے روزے پھراس کے بعد شَعْبانُ الْمُعَظَّم کے روزے۔

آئیے!امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کانفل روزوں کی ترغیب اور فضائل پر مُشْتَمِل ایک خوبصورت مکتوب سنتی ہیں :

مکتوبِ عطّار