Khof e Khuda Main Rone Ki Ahamiyat

Book Name:Khof e Khuda Main Rone Ki Ahamiyat

ہے۔ *تحقیق سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ آنسوؤں کی صورت میں جو پانی  آنکھوں سے نکلتا ہے ، اس میں کئی طرح کے کیمیائی اجزا ہوتے ہیں۔ ایسے آنسو انتہائی کم مقدار میں بھی بہائے جائیں تو اس کے نتیجے میں شریانوں میں خون کے قطرے جمنے کا عمل سُست پڑ جاتا ہےاور جِلدی امرض (Skin diseases)سے نجات ملتی ہے۔

(مختلف ویب سائٹ سے ماخوذ)

پیاری پیاری اسلامی بہنو! ممکن ہے کہ آنسو بہانے کے فوائد سُن کر رونے کا ذہن بن رہا ہو۔ یہ یاد رکھ لیں کہ شرعاً جو رونا پسندیدہ ہے اور جس پر ثواب ہے وہ رونا اللہ  پاک کے لئے ہو ، آخرت کی فکر میں ہو ، خوفِ خدا کی وجہ سے ہو۔ جبکہ دنیا کے لیے رونے پر آنکھوں کو فوائد تو مل سکتے ہیں لیکن ثواب نہیں ملے گا۔ افسوس!آج ہم اپنی دنیا اچھی کرنے کے لیے کتنی بے چین ہیں۔ دنیا اچھی ہو جائے ، صحت ٹھیک ہوجائے ، پریشانیاں ختم ہو جائیں ، مصیبتیں دُور ہو جائیں ، مال و دولت کی کثرت ہو جائے ، اَلْغَرَض!بے شمار دنیوی مقاصد ہیں کہ جنہیں پانے کےلیے ہم بھرپور کوشش کرتی ہیں ، مگر افسوس!آخرت کو بہتر کرنے کا جذبہ ویسا نظر نہیں آتا جیسا نظر آنا چاہئے۔ اے کاش!ہمیں بھی دُنیا کی ناپائیداری کا حقیقی معنوں میں اِحساس ہو جائے ، ہماری بھی غفلت  ختم ہو جائے ۔ ہمیں بھی امّیدِ رحمت کے ساتھ ساتھ صحیح معنوں میں خوفِ خدا  کی نعمت مل جائے ، بُرے خاتِمے کا ڈر ہمارے دل میں گھرکر جائے ، اے کاش!ہمیں اپنے مالکِ حقیقی کی ناراضی کا ہر دم ڈرلگا رہے ، موت کے وقت کی سختیوں ، اپنے غسلِ میِّت و کفن دفن کی کیفیت اورمُردہ حالت میں اپنی بےبسی  کا احساس ہو جائے۔ قبر کا اندھیرا ، اس کی گھبراہٹ ، قبر میں آنے والے فرشتوں کے سُوالات اورقَبْر کے عذابوں کا غم ہمیں ہر وقت ستاتا رہے۔  اے کاش! محشراور پُل صراط کی گرمی ، بارگاہِ الٰہی کی پیشی ، اور سب کے سامنے عیب کھلنے کی رُسوائی کا خوف ہمیں یاد رہے۔ دوزخ کی خوفناک چِنگھاڑ ، دوزخ کی ہولناک سزائیں اور جنّت کی عظیم نعمتوں سے محرومی کا خوف ہمیں بے چین کرتا رہے اور یہ خوف ہمارے لئے ہدایت و رحمت کاذَرِیعہ بن جائے۔

 آمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْنْ   صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ 

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                           صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

انبیائے کرام عَلَیْہِمُ السَّلام کا خوفِ خداسے رونا

پیاری پیاری اسلامی بہنو! اس میں کچھ شک نہیں کہ انبیائے کرام عَلَیْہِمُ السَّلاَم وہ مقدس ہستیاں ہیں جو اللہ  پاک کی بارگاہ میں تمام مخلوق سے بڑھ کر مرتبہ رکھتے ہیں۔ جو یقیناً اللہ پاک کے غضب ، اس کے عذاب اور اس کی ناراضی سے