Khof e Khuda Main Rone Ki Ahamiyat

Book Name:Khof e Khuda Main Rone Ki Ahamiyat

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم طسگِ مدینہ محمد الیاس عطّار قادری کی جانب سے ، تمام اسلامی بھائیوں ، اسلامی بہنوں ، مَدَارِسُ المدینہ اور جامِعَاتُ المدینہ کے اَساتِذہ ، طَلَبَہ ، مُعلِّمات اور طالِبات کی خدمات میں کعبے شریف کے گِرد گُھومتا ہوا گُنبدِ خضرا کو چُومتا ہوا رَجَبُ الْمُرَجَّب ، شَعْبانُ الْمُعَظَّم اوررَمَضانُ الْمُبارَک کے روزہ داروں کی بَرَکتوں سے مالا مال جُھومتا ہوا سلام ،

اَلسَّلامُ عَلَیکُم وَرَحمَۃُ اللّٰہِ وَ بَرَکٰتُہٗ                                     اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ العٰلَمِیْنَ عَلٰی کُلِّ حَالٍ

اَلْحَمْدُ لِلّٰہ ایک بار پھر خوشی کے دن آگئے ہیں ، ماہِ رَجَبُ الْمُرَجَّب کی آمدہوچکی ہے۔ اِس ماہِ مُبارَک میں عِبادت کا بیج بویا جاتا ہے ، شَعْبانُ الْمُعَظَّم میں گناہوں پر شرمندگی کے آنسوؤں سے پانی دیا جاتا اور ماہِ رَمَضانُ الْمُبارَک میں رحمت کی فصل کاٹی جاتی ہے۔

تین ماہ کے روزے

رَجَبُ الْمُرَجَّب کے قَدر دانو! سیکھنے اور سکھانےاوررزقِ حَلال کمانے میں رُکاوٹ نہ ہو ، ماں باپ بھی بے سبب منع نہ کریں ، کسی کا بھی حق ضائع نہ ہوتا ہو تو جلدی جلدی اور بہت جلدی مسلسل تین(3) ماہ کے یا رَمَضانُ الْمُبارَک کے مکمَّل فرض روزوں کے ساتھ ساتھ جس سے جتنے بن پڑیں اُتنے  نفل روزوں کے لیے کمر بستہ ہوجائے ، سحری اور اِفطار میں کم کھا نے کی عادت بنائے۔ کاش!ہر گھر میں اور میرےتمام مَدَارِسُ ا لمدینہ اور تمام جامِعاتُ المدینہ میں روزوں کی بہاریں آجائیں ، بس رجب شریف سے ہی روز و ں  کا آغاز فرمادیجئے۔

رجب کے ابتدائی تین روزوں کی فضیلت

رَجب شریف کے ابتدائی تین(3) روزوں کے فضائل کی بھی کیا بات ہے!

حضرت عبدُاللہ ابنِ عبّاس رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُما سے روایت ہے ، رسولِ کریم   صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ   کا فرمانِ رَحمت نشان ہے : رجب کے پہلے دن کا روزہ تین(3) سال کے گناہوں کو مٹادیتا ہے ، دوسرے دن کا روزہ دو سال کے اور تیسرے دن کا روزہ ایک سال  کے گناہوں کو مٹادیتاہے ، پھر ہر دن کا روزہ ایک مہینے کے گناہوں کو مٹادیتاہے۔ (جامِع صغِیر لِلسُّیُوطی ، ص۳۱۱  ، حدیث : ۵۰۵۱ ، فَضائِلُ شَہْرِ رَجَب  لِلخَلّال ، ص  ۶۴)

اَلْحَمْدُلِلّٰہنفل روزوں کے بھی بڑے فضائل ہیں۔ آئیے!ترغیب کے لئے 2 احادیثِ مبارَکہ سنتی ہیں ، چنانچہ

(1)فِرشتے دُعائے مغفِرت کرتے ہیں

حضرت اُمِّ عُمارہ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہَا فرماتی ہیں : حضورِ پاک    صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ   میرے یہاں تشریف لائے ، میں نے آپ