Achi Aur Buri Mout

Book Name:Achi Aur Buri Mout

دیا جائے گا تو قبر میں نکیَریْن (سُوال پوچھنے والے فرشتے) بھی آئیں گے ، ہم سے قبر میں سُوالات بھی ہوں گے ، پھر حَشَر میں بھی اُٹھایا جائے گا ، جہاں ہم سے ایک ایک نعمت کے متعلق سُوال کیا جائے گا۔ ہم یہ سب جانتے ہیں مگر آہ غفلت...!! ہم یہ سب جانتے ہوئے بھی اس سے انجان بنتے اور غفلت کا شِکار رہتے ہیں۔ آہ! دِن رات گُنَاہوں کا سلسلہ جاری ہے ، اس کے باوُجود نہایت بےباکی کے ساتھ کہتے ہیں : مولانا! دیکھا جائے گا جو ہو گا...! اللہ پاک بڑا مہربان ، رحم فرمانے والا ہے۔

ہاں! ہاں...!! بے شک اللہ پاک بڑا مہربان ہے ، بےشک اللہ پاک بہت رحم فرمانے والا ہے ، مگر یاد رکھئے! اللہ پاک ہی کا فرمان ہے :

اِنَّ بَطْشَ رَبِّكَ لَشَدِیْدٌؕ(۱۲)  (پارہ30 ، سورۃالبروج : 12)    

ترجمہ کنزُ العِرفان : بے شک تیرے رب کی پکڑ بہت سخت ہے۔

ہاں! ہاں! یہ فرمان بھی اللہ رحمٰن و رحیم ہی کا ہے کہ

اِعْلَمُوْۤا اَنَّ اللّٰهَ شَدِیْدُ الْعِقَابِ وَ اَنَّ اللّٰهَ غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌؕ(۹۸)  (پارہ7 ، سورۃالمائدۃ : 98)     

ترجمہ کنزُ العِرفان : جان رکھو کہ اللہ  سخت عذاب دینے والا بھی ہے اور اللہ بخشنے والا ، مہربان بھی ہے۔

اور یہ بھی اُسی رحمٰن ومہربان رَبّ نے فرمایا ہے کہ

اِنَّ رَحْمَتَ اللّٰهِ قَرِیْبٌ مِّنَ الْمُحْسِنِیْنَ(۵۶)  (پارہ8 ، سورۃالاعراف : 56)              

ترجمہ کنزُ العِرفان : بیشک اللہ کی رحمت نیک لوگوں کے قریب ہے۔

والِدِ اعلیٰ حضرت مولانا نقی علی خان رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کے چند فرامین کا خلاصہ ہے :  فُضُولیات میں زِندگی کے قیمتی لمحات گزارنا اور آخرت میں انعامات کی اُمِّید رکھنا ، گُنَاہ کرنا