Book Name:Surah-e-Al Qaria
اس وقت موت نہ آئے گی)۔ اب حضرت مَلَکُ الموت عَلَیْہِ السَّلَام رَبِّ جبار و قہار کی بارگاہ میں عرض کریں گے : یارَبّ! آسمان والے اور زمین والے سب موت کے گھاٹ اُتر چکے مگر جسے تُو نے زِندہ رکھا۔ اللہ پاک ان زِندہ رہنے والوں کو خوب جانتا ہے مگر فرمائے گا : کون کون باقِی ہے؟ مَلَکُ الموت عَلَیْہِ السَّلَام عرض کریں گے : یارَبّ! تُو زِندہ ہے ، تجھے کبھی موت نہ آئے گی۔ تیرے سِوا عرش اُٹھانے والے فرشتے زندہ ہیں ، حضرت جبرائیل ، حضرت میکائیل عَلَیْہِمَا السَّلَام زِندہ ہیں اور میں بھی زِندہ ہوں۔ اب حضرت جبرائیل و میکائیل عَلَیْہِمَا السَّلَام پر موت طارِی کی جائے گی ، یہ بھی موت کا ذائقہ چکھیں گے ، پھر مَلَکُ الموت عَلَیْہِ السَّلَام عرض کریں گے : اے مالِک! جبرائیل و میکائیل عَلَیْہِمَا السَّلَام بھی موت کا ذائقہ چکھ چکے۔ اللہ پاک فرمائے گا : اب کون بچا ہے؟ عرض کریں گے : مالِک! تُو زِندہ ہے ، تجھے کبھی موت نہ آئے گی ، تیرے سِوا عرش اُٹھانے والے فرشتے زِندہ ہیں اور میں بھی زِندہ ہوں۔ اب پہلے عرش اُٹھانے والے فرشتوں پر ، پھر حضرت مَلَکُ الموت عَلَیْہِ السَّلَام پر موت طارِی کی جائے گی۔ اب صِرْف اللہ واحِد و قَہَّار باقِی ہو گا ، وہ بےنیاز ہے ، نہ اُس کا کوئی باپ ، نہ اُس کا کوئی بیٹا ، وہی اَوَّل ہے ، وہی آخر ہے۔ اب اللہ پاک فرمائے گا :
لِمَنِ الْمُلْكُ الْیَوْمَؕ- (پارہ24 ، سورۂ مومن : 16)
ترجمہ : آج کس کی بادشاہی ہے؟
اس وقت کوئی جواب دینے والا نہ ہو گا ، اللہ پاک خُود ہی فرمائے گا :
لِلّٰهِ الْوَاحِدِ الْقَهَّارِ(۱۶) (پارہ24 ، سورۂ مومن : 16)
ترجمہ : ایک اللہ کی جو سب پر غالب ہے۔
پھر زمین و آسمان کو یُوں لپیٹ لیا جائے گا جیسے کاغذ لپیٹتے ہیں ، پھر اس زمین کی جگہ کوئی اَور زمین بچھا دی جائے گی ، آسمان کی جگہ اَور آسمان بنا دیا جائے گا۔ اب اللہ پاک تین مرتبہ فرمائے گا : میں ہوں جَبَّار۔ جسے میرا شریک ہونے کا دعویٰ ہے ، سامنے آئے۔ اُس