Book Name:Surah-e-Al Qaria
تک کہ سُرخ ہو گئی ، پھر ہزار برس تک دھونکائی گئی ، یہاں تک کہ سفیدہو گئی ، پھر ہزار برس تک دھونکائی گئی ، یہاں تک کہ کالی سیاہ ہو گئی ، اب وہ نِری کالی سیاہ ہے ، جس میں روشنی کا نام بھی نہیں ہے۔ ([1])
ہائے حُسْنِ عَمَل نہیں پلّے حشر میں میرا ہو گا کیا یارَبّ!
خوف دوزخ کا آہ! رحمت ہو خاکِ طیبہ کا واسطہ یارَبّ!
میرا نازُک بدن جہنّم سے از طفیلِ رضا بچا یارَبّ!([2])
جہنّم میں اللہ پاک کو پُکارنے والے کا واقعہ
صحابئ رسول حضرت عبد اللہ بن مسعود رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ سے روایت ہے ، ایک بار ایک شخص بارگاہِ رسالت میں حاضِر ہوا ، عرض کیا : یا رسولَ اللہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ! کیا کوئی ایسا مؤمن بھی ہے جو جہنّم میں باقِی رہ جائے گا؟ غیب جاننے والے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : ہاں! ایک شخص جو جہنّم کے گہرے گڑھے میں ہو گا اور اُونچی آواز سے یَاحَنَّانُ یَا مَنَّانُ پُکار رہا ہو گا ، اس کی آواز بُلند ہو گی ، یہاں تک کہ حضرت جبرائیل عَلَیْہِ السَّلَام سُنیں گے تو تعجب سے کہیں گے : اَلْعَجَب! اَلْعَجَب! یعنی عجیب بات ہے ، عجیب بات ہے! پھر حضرت جبرائیل عَلَیْہِ السَّلَام عرشِ اِلٰہی کے سامنے حاضِر ہوں گے ، سَر سجدے میں رکھ دیں گے۔ اللہ پاک فرمائے گا : اِرْفَعْ رَاْسَکَ یَا جِبْرائِیْل! اے جبرائیل! اپنا سَر اُٹھاؤ! حضرت جبرائیل عَلَیْہِ السَّلَام سَر اُٹھائیں گے ، اللہ پاک فرمائے گا : اے جبرائیل! تم نے کیا عجیب چیز دیکھی؟ جبرائیل عَلَیْہِ السَّلَام عرض کریں گے : یا اللہ پاک! میں نے ایک آواز سُنی ، کوئی شخص جہنّم کے