Book Name:Surah-e-Al Qaria
بہارِ شریعت میں ہے : * جنّت ایک مقام ہے جو اللہ پاک نے ایمان والوں کے لئے بنایا ہے * جنّت میں وہ نعمتیں ہیں جن کو نہ کسی آنکھ نے دیکھا ، نہ کانوں نے سُنا ، نہ کسی کے دِل میں ان کا خیال گزرا * جنّت میں ہیرے جواہرات سے بنے ہوئے محلات ہیں * جنّت کی دیواریں سونے چاندی کی اینٹوں سے اور مشک کے گارے سے بنی ہیں * جنّت میں چار دریا ہیں : ایک پانی کا ، دوسرا دودھ کا ، تیسرا شہد کا اور چوتھا شراب کا ، ان دریاؤں میں سے نہریں نکل کر ہر محل کے نیچے سے گزرتی ہیں * جَنّتی شراب دُنیا کی شراب جیسی نہیں ہے ، وہ پاک شراب ہے ، نہ اس میں کڑواہٹ ہے ، نہ نشہ ہے * اَہْلِ جنّت کو جنّت میں ہر قسم کے لذیذ سے لذیذ کھانے ملیں گے * جو چاہیں گے فورا ًاُن کے سامنے موجود ہو گا * اگر پانی وغیرہ کی خواہش ہو گی تو جتنی ان کو خواہش ہو گی ، ٹھیک اندازے سے پانی ، دودھ ، شراب اور شہد کے کُوزے خود ان کے ہاتھ میں آجائیں گے * جنّت میں نہ نجاست ہے ، نہ گندگی ، نہ تھوک ، نہ رینٹھ نہ بدن کی میل * جنت میں ہر شخص کے سرہانے کم سے کم 10 ہزار خادِم ہوں گے * ان میں ہر خادِم کے ایک ہاتھ میں چاندی کا پیالہ ہو گا ، دوسرے ہاتھ میں سونے کا پیالہ ہو گا ، ہر پیالے میں نئے نئے رنگ کی نعمتیں ہوں گی * جَنّتی شخص جتنی نعمتیں کھاتا جائے گا ، لذّت بڑھتی ہی جائے گی * ہر نوالے میں 70 ذائقے ہوں گے * ہر ذائقہ پہلے سے جُدا ہو گا * اَہْلِ جنّت کے نہ لباس پُرانے پڑیں گے ، نہ ان کی جوانی فنا ہو گی اور یہ ہمیشہ