Book Name:Surah-e-Al Qaria
پیارے اسلامی بھائیو! ہمیں بھی چاہئے کہ پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی سُنَّت پر عَمَل کرتے ہوئے خُوب کثرت سے اللہ پاک کا ذِکْر کیا کریں۔ مرآۃُ المناجیح جلد : 3 ، صفحہ : 304 پر ہے : ذِکْر کی 3 قسمیں ہیں : (1) : ذِکْر لِسَانی (زبان سے ذِکْر) (2) : ذِکْرجِنَانی (یعنی دِل ہی دِل میں اللہ پاک کو یاد کرتے رہنا) (3) : ذِکْر اَرْکانی (یعنی اپنے اعضا کو نیکیوں میں مَصْرُوف رکھنا) اسی طرح اللہ پاک کے ناموں کا ذِکْر کرنا یہ بِلاواسطہ (Directly) ذِکْر ہے اور اللہ پاک کے محبوبوں کا محبت سے ذِکْر کرنا یہ بِالواسطہ (Indirectly) ذِکر ہے۔
میری زبان تَر رہے ذِکْر و دَرُود سے بےجا ہنسوں کبھی نہ کروں گفتگو فُضُول([1])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
دعوتِ اسلامی کے ہفتہ واراجتماع میں پڑھے جانے والے
6 دُرودِ پاک اور 2 دُعائیں
)1(شبِ جُمعہ کادُرُود
اَللّٰہُمَّ صَلِّ وَسَلِّمْ وَبَارِکْ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدِ نِالنَّبِیِّ الْاُمِّیِّ
الْحَبِیْبِ الْعَالِی الْقَدْرِالْعَظِیْمِ الْجَاہِ وَعَلٰی اٰلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَسَلِّمْ
بُزرگوں نے فرمایا کہ جو شَخْص ہر شبِ جُمعہ (جُمعہ اور جُمعرات کی دَرمِیانی رات) یہ دُرُود شریف پابندی سے کم از کم ایک مرتبہ پڑھے ، مَوْت کے وَقْت سرکارِ مدینہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی زِیارت کرے گا اورقَبْر میں داخل ہوتے وَقْت بھی ، یہاں تک کہ وہ دیکھے گا کہ سرکارِ مدینہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم