Book Name:Surah-e-Al Qaria
طرح کی نیکی کرنے کی کوشش میں رہے (یعنی کسی نیکی کو کم نہ سمجھے) ہو سکتا ہے کہ یہی نیکی مغفرت کا سبب بن جائے (4) : نیک لوگوں سے محبت رکھے ، اُن کے پاس بیٹھے ، اُن سے دوستی لگائے اور ان کی صحبت میں رہا کرے کیونکہ جب نیک لوگوں کی بخشش ہو گی تو یہ اپنے پاس اُٹھنے بیٹھنے والوں کی شَفَاعت کریں گے اور انہیں اپنے ساتھ جنّت میں لے جائیں گے۔ ([1]) حدیثِ پاک میں ہے : اَنْتَ مَعَ مَنْ اَحْبَبْتَ روزِ قیامت تُو اسی کے ساتھ ہو گا ، جس سے دُنیا میں محبت کرتا ہے([2]) (5) : جہنّم سے بچنے اور جنّت میں جانے کی بکثرت دُعائیں کرے۔ حضرت انس بن مالِک رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ سے روایت ہے : جو اللہ پاک سے 3 مرتبہ جنّت کا سُوال کرے تو جنّت خود اللہ پاک کی بارگاہ میں عرض کرتی ہے : یا اللہ پاک! اس (دُعا کرنے والے ) کو جنّت میں داخِلہ نصیب فرما اور جو بندہ 3 مرتبہ جہنّم سے بچنے کی دُعا کرے تو جہنّم خود اللہ پاک کی بارگاہ میں عرض کرتا ہے : یااللہ پاک! اس بندے کو جہنّم سے محفوظ فرما۔ ([3])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام : مَسْجِد دَرْس
پیارے اسلامی بھائیو! آج کے اس فتنوں بھرے دَور میں نیکیاں کرنے ، گُنَاہوں سے بچنے اور بالخصوص نیک صحبت اِختیار کرنے کے حوالے سے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کا دینی ماحول بہت بڑی نعمت ہے ، آپ بھی اس دینی ماحول سے وابستہ ہو جائیے اور خوب نیکیاں کر کے جنّت میں جانے کا سامان کیجئے۔ ذیلی حلقے کے 12 دِینی