Surah-e-Al Qaria

Book Name:Surah-e-Al Qaria

تھے...!! اور غور فرمائیے!   یہ کیسے خشوع و خضوع کے ساتھ ، پُوری توجُّہ کے ساتھ نماز پڑھا کرتے تھے۔ کاش! ہم بھی پانچوں نمازوں کے پابند بَن جائیں ، کاش! توجہ کے ساتھ ، خشوع و خضوع کے ساتھ نماز پڑھنے کی توفیق مِل جائے۔ اگر ہم سُبْحٰنَکَ اللّٰہُمَّ سے لے کر یَوْمَ یَقُوْمُ الْحِسَاب تک پُوری نماز اور قرآنِ کریم کی چند سُورتیں ترجمے کے ساتھ یاد کر لیں تو اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! معنی  پر تَوَجُّہ رکھ کر ، سمجھ کر دِل جمعی سے نماز پڑھنے میں مدد ملے گی۔

فلموں سے ڈراموں سے دے نفرت تُو اِلٰہی! بس شوق مجھے نعت و تِلاوت کا خُدا دے

میں ساتھ جماعت کے پڑھوں ساری نمازیں       اللہ! عِبَادت میں مرے دِل کو لگا دے([1])

 (2) :          تِلاوتِ قرآن کے متعلق ایک مدنی پھول

 اے عاشقانِ رسول ! انصاری صحابی رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ کے واقعہ سے ہمیں ایک اَور اہم ترین مدنی پھول سیکھنے کو ملا  اور وہ ہے : قرآنِ کریم سے اَثَر لینا۔ * ایک ہے : قرآنِ کریم  کو پڑھنا یا سننا * دوسرا دَرجہ ہے : قرآنِ کریم کے مَعَانی کو سمجھنا اور * تیسرا درجہ ہے : قرآنِ کریم میں جو ارشاد ہوا ، اس کا اَثَر لینا۔ دیکھئے! ان انصاری صحابی رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ نے پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  سے سورۂ قارِعہ سُنی ، اس کے مَعَانی کو سمجھا اور اس سے اَثَر بھی لیا ، سورۂ قارِعہ میں چونکہ قیامت کی ہولناکیوں اور حِسَابِ آخرت کا ذِکْر ہے ، لہٰذا جب انہوں نے یہ سُورت سُنی تو ان پر خوفِ خُدا کا غلبہ ہوا ، یہ ہے قرآنِ کریم سے اَثَر لینا۔

یہ بہت اہم بات ہے۔ اگر ہم اس انداز سے قرآنِ کریم کی تِلاوت کرنے والے بَن جائیں ، قرآنِ کریم کی تِلاوت بھی کریں ، اسے سمجھیں اور اس کا اَثَر بھی لیں تو یقین مانیئے!ہماری


 

 



[1]...وسائِلِ بخشش ، صفحہ : 114۔