Surah-e-Al Qaria

Book Name:Surah-e-Al Qaria

نے تفسیر صراط الجنان بھی شائِع (Publish) کی ہے*-صراطُ الجنان اُرْدو زبان میں ہے *-بہت آسان انداز میں لکھی گئی ہے *-صراطُ الجنان اُردو میں لکھی گئی تفاسیر میں اب تک کی سب سے جدید (Latest) تفسیر ہے *-اس میں قرآنی آیات کی آسان انداز میں وضاحت کے ساتھ ساتھ آیاتِ قرآنی سے ملنے والے سبق آموز مدنی پھول بھی ذِکْر کئے گئے ہیں *-اِصْلاحِ عقائد و اعمال کے لئے جگہ جگہ احادیث ، شرعِی اَحْکام ، کہیں ان اَحْکام کی حکمتیں ، بزرگانِ دین کے سبق آموز واقعات وغیرہ بھی آیات کے ضمن میں ذِکْر کئے گئے ہیں۔ آپ خُود بھی صِراطُ الجنان سے روزانہ کم از کم 3 آیات ترجمہ تفسیر کے ساتھ پڑھنے کی نیت کیجئے اور دوسروں کو اس کی ترغیب بھی دلائیے * الحمد للہ! دعوتِ اسلامی کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ نے  اَلْقُرْآن مَعَ تَفْسِیْر (Al-Quran with Tafseer) موبائِل ایپلی کیشن بھی جارِی کی ہے *-اس ایپلی کیشن میں قرآنِ کریم ، ترجمہ اور تفسیر صراط الجنان شامِل ہے *-اپنے موبائل میں یہ ایپلی کیشن انسٹال کر لیجئے ، اس کی مدد سے قرآنِ کریم کی تِلاوت کیجئے ، ترجمہ و تفسیر  پڑھئے ، قرآنِ کریم کو سمجھئے اور اس پر عَمَل کی بھی کوشش فرمائیے۔ اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! زِندگی میں بہار آجائے گی۔

یہی ہے آرزو تعلیمِ قرآں عام ہو جائے       ہر اِک پرچم سے اُونچا پرچمِ اسلام ہو جائے

 (3) : دُعا مانگنے کی ایک احتیاط

 اے عاشقانِ رسول ! یہ انصاری صحابی رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ جن کا ہم نے ایمان افروز واقعہ سُنا ، ان پر جب خوفِ خُدا کا غلبہ ہوا تو انہوں نے دُنیوی آزمائش اور آخرت کی بہتری کی دُعا مانگی۔ یہ شاید خوفِ خُدا کے غلبے کے سبب ہوا۔ پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  نے انہیں تنبیہ کرتے ہوئے فرمایا : کیا یہ دُرست نہیں تھا کہ تم اللہ پاک سے دُنیا کی بھی بھلائی