Quran Kitab-e-Hidayat Hai

Book Name:Quran Kitab-e-Hidayat Hai

سے مالا مال ہونے کے لئے مکتبۃ المدینہ کا مطبوعہ رسالہ “ تلاوت کی فضیلت “ کا مطالعہ کیجئے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ  اس رسالے میں تلاوتِ قرآن کرنے اور قرآن سیکھنے سکھانے کے فضائل ، تلاوتِ قرآن کے 21 ، سجدۂ تلاوت کے14 ، قرآنِ پاک کو چھونے کے 9 اور دیگر بہت سے دلچسپ مدنی پھولوں کو بیان کیا گیا ہے ، لہٰذا آج ہی اس رسالے کو مکتبۃ المدینہ کے بستے سے قیمتاً طلب کیجئے ، خود بھی پڑھئے اور دوسروں کو بھی پڑھنے کی ترغیب دلائیے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ!                                                           صَلَّی اللہُ  عَلٰی مُحَمَّد

اَلْحَمْدُ لِلّٰہ  شیخِ طریقت ، امیرِ اَہلسُنّت ، حضرت علّامہ محّمد الیاس عطّارقادری دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  اللہ پاک کے مقبول ولی اوراُمّتِ مسلمہ کے وہ عظیم انقلابی رہنما اور خیر خواہ ہیں کہ جو عاملِ قرآن ہونے کے ساتھ ساتھ تلاوتِ قرآن  کے سچے شیدائی ہیں ، آپ کی تحریریں ، سنّتوں بھرے بیانات ، مدنی مذاکرے ، صوتی(Audio) اور صُوری (Video) پیغامات وغیرہ اس کا واضح ثبوت ہیں کہ آپ دیگر مسلمانوں کو بھی  نیک نمازی ، عاملِ قرآن اورتلاوتِ قرآن کا شیدائی  بنانے میں شب و روز مصروفِ عمل ہیں ، چنانچہ آپ نے  “ نیک اعمال “  کے ذریعے قرآنِ پاک کی تلاوت کرنے اور غور وفکر کرنے کیلئے ترجمہ وتفسیر پڑھنے کی ترغیب دلائی ہے ۔  نیک عمل نمبر 5 میں ہے : کیاآج آپ نے  پانچوں نمازوں کے بعد  کم از کم ایک بار آیَۃُ الکُرْسی ، سُورَۃُ الاخْلاص اور تسبیحِ فاطمہرَضِیَ اللہُ  عَنْہَا پڑھی؟ جبکہ  نیک عمل نمبر  6ہے : کیا آج آپ نےکنزالایمان مع خزائن العرفان یا نورُ العرفان  سے کم از کم تین آیات ترجمہ وتفسیر کے ساتھ  پڑھیں یا سنیں؟ یا صراطُ الجنان سے کم و بیش دو صفحات پڑھ یا سُن لئے؟

اللہ پاک ہمیں بھی  “ نیک اعمال “ پر عمل کرتے ہوئے زندگی بسرکرنے کی سعادت نصیب فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ