Book Name:Surah Fatiha Fazail Aur Mazameen
پیارے اسلامی بھائیو! ان 2 واقعات سے معلوم ہوا؛ قرآنِ کریم سے علاج کرنا ، قرآنِ مجید کی آیات پڑھ کر دَم کرنا ، انہیں لکھ کر تعویذ بنانا وغیرہ بالکل جائِز ہے۔ صحابۂ کرام عَلَیہمُ الرِّضْوَان بھی دَم کیا کرتے تھے بلکہ خُود ہمارے پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم بھی دَم کیا کرتے تھے اور دوسروں کو سکھایا بھی کرتے تھے۔ حبیبۂ حبیبِ خُدا ، اُمُّ المؤمنین حضرت عائشہ صدیقہ رَضِیَ اللہُ عنہا فرماتی ہیں : نبئ رحمت ، شفیعِ اُمَّت صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے مجھے حکم دیا کہ نظر لگنے کا دَم کیا کرو! ([1])
ایک حدیثِ پاک میں ہے : اللہ پاک کے آخری نبی ، رسولِ ہاشمی صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کے اَہْلِ خانہ میں سے کوئی بیمار ہو جاتا تو آپ صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم قرآنِ مجید کی آخری2 سورتیں (سورۂ فلق اور سورۂ وَالنّاس) پڑھ کر دَم کیا کرتے تھے۔ ([2])
ایک مرتبہ رسولِ اکرم ، نورِ مُجَسَّم صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی خِدْمت میں مرض حاضِر ہوا تو حضرت جبریلِ امین عَلَیہ السَّلام نے چند کلمات پڑھ کر آپ کو دَم کیا۔ ([3])
سُبْحٰن اللہ! معلوم ہوا؛ قرآنی آیات اور مُقَدَّس کلمات پڑھ کر دَم کرنا ہمارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کا مبارک طریقہ تھا ، صحابۂ کرام عَلَیہمُ الرِّضْوَان کی سُنّت ہے اور