Book Name:Surah Fatiha Fazail Aur Mazameen
گا۔ مزید فرماتے ہیں : جو اللہ پاک کا ہو جاتا ہے ، اللہ پاک اُس کا ہو جاتا ہے۔ ([1])
اللہ پاک ہم سب کو نیکی کی توفیق نصیب فرمائے ، کاش! ہمارا دِل ہر وقت اللہ پاک کی طرف مُتَوَجِّہ رہے ، ہر وقت اللہ پاک کی یاد سے دِل آباد رہے اور ہم اسی طرح پیاری پیاری یاد کے ساتھ زِندگی گزارتے چلے جائیں۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔
محبت میں اپنی گما یااِلٰہی! نہ پاؤں میں اپنا پتا یااِلٰہی!
رہوں مست و بےخُود میں تیری وِلا میں پِلا جام ایسا پِلا یااِلٰہی!
مرے دِل سے دُنیا کی چاہت مٹا کر کر اُلفت میں اپنی فنا یااِلٰہی!
تُو اپنی وِلایت کی خیرات دیدے مرے غوث کا واسطہ یااِلٰہی!
بنا دے مجھے نیک نیکوں کا صدقہ گُنَاہوں سے ہر دَم بچا یااِلٰہی!
مِرا ہر عَمَل بس ترے واسطے ہو کر اِخْلاص ایسا عطا یااِلٰہی!
عبادت میں گزرے مری زندگانی کرم ہو ، کرم یاخُدا! یااِلٰہی!
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
حضرت زید بن ثابت رَضِیَ اللہُ عنہ سے مَرْوِی ہے کہ پیارے آقا ، دوجہاں کے داتا صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کا فرمان عالیشان ہے : اِنَّ اللہَ یُحِبُّ اَنْ یُّقْرَءَ الْقُرآنُ کَمَا اُنْزِلَبے شک اللہ پاک پسند فرماتا ہے کہ قرآن کو اسی طرح پڑھا جائے جیسے اسے نازل کیا گیا۔ ([2]) ایک مقام