Book Name:Surah Fatiha Fazail Aur Mazameen
اسلامی کے دینی ماحول سے قریب تر ہوتا چلا گیا ، اسی دوران امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے رسائل پڑھنے سے فکرِ آخرت کاذہن ملا۔ جب میں مکمل طور پر دینی ماحول سے وابستہ ہو گیا تو گھر والوں پر بھی انفرادی کوشش شروع کر دی۔ اللہ پاک کے کرم اور امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے دیے گئے گھر میں دینی ماحول بنانے کے 19 مدنی پھولوں پر عمل کی برکت سے ان میں بھی انقلاب برپا ہو گیا( یعنی اپنے آپ کو بدلنے کی سوچ ملی) ، گھر کے تمام افراد دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہو گئے۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ فلموں ڈراموں کا سلسلہ بھی بند ہو گیا۔ سبھی امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے ذریعے سلسلہ ٔعالیہ قادریہ رضویہ میں داخل ہو کر عطاری بن چکے ہیں۔
عطا ہو شوق مولیٰ مدرَسے میں آنے جانے کا خدایا ذوق دے قراٰن پڑھنے کاپڑھانے کا
یہی ہے آرزو تعلیمِ قراٰں عام ہوجائے ہر اِک پرچم سے اونچا پرچمِ اسلام ہو جائے
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! الحمد للہ! دعوتِ اسلامی کے I.Tڈیپارٹمنٹ دِن بہ دِن ہمیں عِلْمِ دین سیکھنے کے آسان ذرائع فراہَم کرنے میں مَصْرُوف ہے۔ سینکڑوں کتب و رسائل پر مشتمل المدینہ آن لائن لائبری جو پہلے صرف ڈیکس ٹاپ ورژن (Desktop version) میں تھی ، اب ویب ورژن (Web version) میں لائیو (Live) کر دی گئی ہے۔ المدینہ آن لائن لائبریری میں مکتبۃ المدینہ کی مختلف موضوعات (مثلاًقرآن و سُنّت ، عقائدِ اسلام ، فقہ و فتاویٰ ، اسلامی تعلیمات ، اخلاق و آداب ، سیرتِ رسولِ عربی ، سیرتِ امہاتُ المؤمنین ، سیرتِ صحابہ و صحابیات ، سیرتِ اولیائے کرام ، سیرتِ امیر اہلسنت ، ملفوظاتِ امیرِ اہلسنت اور فیضانِ