Book Name:Surah Fatiha Fazail Aur Mazameen
سُبْحٰن اللہ! صحابۂ کرام عَلَیہمُ الرِّضْوَان نے کیا قسمت پائی ہے....! انہیں کیسی سعادت میسر تھی..! صبح اُٹھتے تو آقا کریم صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کا دیدار کرتے ، شام ہوتی تو رُخِ سرکار ( صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ) کے دیدار کا جام پیتے ، عین حالتِ نماز میں بھی سرورِ عالَم ، نورِ مُجَسَّم صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم انہیں یاد فرما لیتے اور صحابۂ کرام عَلَیہمُ الرِّضْوَان دست بستہ حاضِر ہو کر خِدْمت کیا کرتے تھے۔
اُن صحابہ کی خوش اطوار اداؤں کو سلام جن کا مسلک تھا طوافِ رُخِ زیبا کرنا
آہ! ایک ہم ہیں ، ہمارے نصیب میں یہ سعادت کہاں...!!
مگر کریں کیا نصیب میں تو یہ نامرادی کے دِن لکھے تھے
اللہ پاک تمام صحابۂ کرام اور اہلِ بیتِ اطہار عَلَیہمُ الرِّضْوَان پر کروڑوں رحمتوں کا نزول فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔
ہر صحابئ نبی جنتی جنتی ہر صحابئ نبی جنتی جنتی
چار یارِ نبی جنتی جنتی ابو بکر و عمربھی جنتی جنتی
عثمانِ غنی جنتی جنتی فاطمہ اور علی جنتی جنتی
حسن اور حسین بھی جنتی جنتی ہر صحابئ نبی جنتی جنتی
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
سورہ فاتحہ کے اَفْضَل سورت ہونے کا معنیٰ
اے عاشقانِ رسول ! بیان کی گئی 2احادیث سے یہ بھی معلوم ہوا کہ سورۂ فاتحہ قرآنِ کریم کی اَفْضَل ترین سُورت ہے۔ یہاں یہ بات اچھی طرح یاد رکھئے کہ پُورے کا پُورا قرآن اللہ پاک کا کلام ہے ، اس حیثیت سے پُورا قرآن ہی فضیلت والا ہے۔ جب یہ کہا