Book Name:Surah Fatiha Fazail Aur Mazameen
بھی چھوٹی سے چھوٹی یا بڑی سے بڑی بیماری ہو ، قرآنِ مجید کے ذریعے عِلاج کیجئے! اِنْ شَاءَ اللّٰہُ الْکَرِیْم! اللہ پاک کرم فرمائے گا اور اللہ پاک نے چاہا تو شفا مل ہی جائے گی۔
دعوتِ اسلامی اور شُعبہ روحانی علاج
الحمد للہ! عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ روحانی علاج میں پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی دُکھیاری اُمَّت کی غمخواری کے لئے کثیر اسلامی بھائی مختلف مقامات پر بستے لگاتے اور روزانہ لاکھوں مریضوں کو تعویذات دیتے ، استخارہ کرتے اور اوراد و وظائِف بتاتے ہیں۔ مدنی چینل پر روحانی علاج پروگرام بھی نشر کیا جاتا ہے۔ جس میں استخارہ بھی کیا جاتا ہے اور مریضوں ، پریشان حالوں کو اوراد و وظائِف بھی بتائے جاتے ہیں۔
سورۂ فاتحہ میں ہر مسئلے کا حل ہے
اے عاشقانِ رسول ! سورۂ فاتحہ میں صِرْف جسمانی بیماریوں کے لئے ہی عِلاج نہیں بلکہ اس میں ہر مسئلے کا حل ہے۔ حضرت عطاء رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں : جسے کوئی حاجت ہو ، وہ سورۂ فاتحہ کی تِلاوت کرے ، اس کی برکت سے حاجت پُوری ہو جائے گی۔ ([1])عُلما فرماتے ہیں : 100 مرتبہ سورۂ فاتحہ پڑھ کر جو بھی دُعا کی جائے ، قبول ہوتی ہے۔
سُبْحٰن اللہ! کیسا آسان حل ہے...! کوئی مشکل ہو ، پریشانی ہو ، تنگ دستی ہو ، کوئی پریشانی آجائے ، کوئی حاجت درپیش ہو ، سورۂ فاتحہ پڑھئے ، دُعائیں مانگئے! اِنْ شَاءَ اللّٰہُ الْکَرِیْم!