Book Name:Mosam Sarma Ki Barkat

ان کے جاڑے اور گرمی دونوں کے کوچ میں میل دلایا ( رغبت دلائی ) تو انہیں چاہیے اس گھر کے رب کی بندگی کریں۔

یعنی قریش بھوکے تھے ، اللہ پاک نے انہیں رِزْق دیا ، یہ بےسرسامان تھے ، اللہ پاک نے ان کے لئے تجارت آسان فرمائی ، ان کے دِلوں میں تجارت کی رغبت ڈالی ، اب انہیں چاہئے کہ ان نعمتوں کا شُکْر ادا کریں ، کفر چھوڑیں ، شِرْک ( Polytheism )  سے توبہ کریں اور کعبہ شریف کے رَبّ یعنی ایک اللہ وَحْدَہٗ لَاشِریک کی عِبَادت کیا کریں۔

بنادے مجھے نیک نیکوں کا صَدقہ          گناہوں سے ہردم بچا یاالٰہی !

مِرا ہر عمل بس ترے واسطے ہو            کر اِخلاص ایسا عطا یاالٰہی !

عبادت میں گزرے مری زندگانی         کرم ہو کرم یاخدا یاالٰہی !

گرمی اور سردی کی جُدا جُدا نعمتیں

پیارے اسلامی بھائیو ! ہم غور کریں ! اللہ پاک نے ہمیں بھی سردیوں اور گرمیوں کی جُدا جُدا نعمتیں عطا فرمائی ہیں ، سردیوں کی تجارت الگ ہے ، گرمیوں کی تجارت الگ ہے ، اب جیسے سردیاں آ چکی ہیں ؛ بازار چلے جائیں : کہیں گرم لباس  ( جرسی ، سویٹر ، شالز وغیرہ )  کی دُکانیں نظر آئیں گی ، کوئی ٹھیلہ لگائے کھڑا ہو گا ، کہیں ڈرائی فروٹ ( Dry Fruit )  کی دُکانیں ہوں گی ، کہیں سردیوں کےپھل فروخت ہو رہے ہوں گے ، ایسے ہی گرمیوں میں گرمیوں والا لباس ، گرمیوں کے پھل ، سبزیاں  وغیرہ فروخت ہو رہی ہوتی ہیں۔

یہ اللہ پاک کی کیسی عظیم نعمتیں ہیں... ! ! ہمیں سردیوں میں سردی کی ضرورت کی