Book Name:Mosam Sarma Ki Barkat
کے لئے پیسے نہیں ہیں ، ان کی ضروریات کو پورا کیجئے کہ یہ بہت بڑی نیکی اور ثواب کاکام ہے۔
جس طرح ہمارے بچےپسند کرتے ہیں اور مطالبہ بھی کرتے ہیں کہ سردیوں میں ہمیں ڈرائی فروٹ ( Dry Fruit ) چاہئے ، کبھی مچھلی ( Fish ) کی فرمائش ہوتی ہوگی ، کبھی اُبلے ہوئے انڈے کھلانے کا کہا جاتاہوگا ، اسی طرح غریب بچوں کا بھی دِل کرتاہوگاکہ وہ بھی یہ چیزیں کھائیں ، مگر شاید بہت سارے بیچارے غربت کی وجہ سے دل میں ہی حسرت لئے سردیاں گزار دیتے ہوں گے۔رسولِ اکرم ، نُورِ مُجَسَّمْ صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : جو اپنے بھائی کی حاجت پوری کرے اللہ پاک اُس کی حاجت پوری کرتا ہے۔ ( [1] )
ہمیشہ ہاتھ بھلائی کے واسِطے اٹّھیں بچانا ظُلم و سِتم سے مجھے سَدا یارَبّ !
رَہیں بھلائی کی راہوں میں گامزَن ہر دَم کریں نہ رُخ مِرے پاؤں گناہ کا یارَبّ ! ( [2] )
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب ! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
والِدِ مصطفےٰ حضرت عبد اللہ رَضِیَ اللہ عنہ کا ایثار
والدِ مصطفےٰحضرت عَبْدُ الله رَضِیَ اللہ عنہ نے تَن کے کپڑے صدقہ کر دئیے ! سردی کا موسم تھا ، والدِ مصطفےٰحضرت عَبْدُ الله رَضِیَ اللہ عنہ کمبل اوڑھے بازار میں تشریف لائے ، ایک فقیر جس کے پاس گرم لباس نہیں تھا ، اس نے عرض کیا : یہ کمبل مجھے دے دیجئے ! دھوپ نکل آئے گی تو لوٹا دوں گا۔آپ رَضِیَ اللہ عنہ نے کمبل اسے دیتے ہوئے فرمایا : یہ اللہ پاک کی رضا کے لئے دیتا ہوں ، واپَس مت کیجئے گا ، پھر آپ رَضِیَ اللہ عنہ نے سوائے تہبند کے جسم کا تمام