Book Name:Mosam Sarma Ki Barkat

کسی کو سوچوں نے کب سراہا ، وہی ہوا جو خُدا نے چاہا

جو اختیارِ بشر پہ پہرے بٹھا رہا ہے ، وہی خُدا ہے

کسی کو تاجِ وقار بخشے ، کسی کو ذلت کے غار بخشے

جو سب کے ماتھے پہ مُہرِ قدرت لگا رہا ہے ، وہی خُدا ہے

تم اپنے رَبّ کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے ؟

پارہ : 27 ، سورۂ رحمٰن ، آیت : 17-18 میں اللہ پاک فرماتا ہے :

رَبُّ الْمَشْرِقَیْنِ وَ رَبُّ الْمَغْرِبَیْنِۚ(۱۷) فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ(۱۸)   ( پارہ : 27 ، سورۂ رحمٰن : 17 تا 18 )

ترجَمہ کنز العرفان : وہ دونوں  مشرقوں  کا رَبّ ہے اور دونوں مغربوں کا رَبّ ہے۔ تو تم دونوں  اپنے رَبّ کی کون کون سی نعمتوں  کو جھٹلاؤ گے۔

ایک گرمیوں کا مشرق ہے ، ایک سردیوں کا مشرق ہے ، ایسے ہی ایک گرمیوں کا مغرب ہے ، ایک سردیوں کا مغرب ہے ، سورج 6 ماہ شمالی دنیا اور 6 ماہ جنوبی دنیا میں ہوتا ہے ، 21 مارچ سے 23 ستمبر تک سورج شمالی دنیا میں ہوتا ہے اور 23 ستمبر سے 21 مارچ کے دوران سورج جنوبی دنیا میں ہوتا ہے ، سورج جب شمال میں ہوتا ہے تو شمالی دنیا  ( بشمول پاکستان  ) کے لئے موسم گرما ہو گا اور جنوبی دنیا والوں کے لئے موسم سرما ہو گا ، اسی طرح سورج جب جنوب میں ہوتا ہےتو  شمالی دنیا ( بشمول پاکستان  ) والوں کے لئے سردی کا موسم ہو گا اور جنوبی دنیا والوں کے لئے گرمی  کا موسم ہو گا۔ ( [1] )  

کتنا عظیم ہے وہ رَبّ... ! ! کہ زمین وہی ، سُورج وہی ، سُورج کی تپش وہی ، کیمیائی


 

 



[1]... نصابِ  توقیت،صفحہ:179 -180 ملتقطًا۔