Book Name:Mosam Sarma Ki Barkat
کہ کسی طرح اللہ پاک راضی ہو جائے ، ہم دِینِ خُدا کی خِدْمت کرنے میں کامیاب ہو جائیں۔
ہر صَحابیِ نبی ! جنَّتی جنَّتی سب صَحابیات بھی ! جنَّتی جنَّتی
چار یارانِ نبی ! جنَّتی جنَّتی حضرتِ صدیق بھی ! جنَّتی جنَّتی
اور عُمر فاروق بھی ! جنَّتی جنَّتی عُثمانِ غنی ! جنَّتی جنَّتی
فاطِمہ اور علی ! جنَّتی جنَّتی ہیں حَسَن حُسین بھی ! جنَّتی جنَّتی
والِدَینِ نبی ! جنَّتی جنَّتی ہر زوجۂ نبی ! جنَّتی جنَّتی
اور ابو سُفیان بھی ! جنَّتی جنَّتی ہیں معاویہ بھی ! جنَّتی جنَّتی ( [1] )
پیارے اسلامی بھائیو ! زندگی بہت مختصر ہے Life is very Short. ہم ہروَقْت موت کے قریب ہوتے جا رہےہیں ، زندگی کی جو چند سانسیں باقی ہیں اِ ن کو غنیمت جانتے ہوئے اللہ پاک اور اُس کے رَسول صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی یاد میں گزارئیے ، سردی کی مشقّت پر صبر کر کے ثواب کمائیے کہ اَفْضَلُ الْاَعْمَالِ اَحْمَزُہَا ( یعنی افضل ترین عمل وہ ہے جس میں مشقّت زیادہ ہو ) ( [2] ) خوب عبادت کیجئے ، سُنتوں پر عمل کیجئے ، نیکی کی دعوت کی دُھومیں مچا ئیے ، مدنی قافلوں میں سفر کیجئے اورنیک اعمال کا رسالہ پُر کرکے آہستہ آہستہ اِن پر اپنا عمل بڑھاتے جائیے ، ٹھنڈ لگ رہی ہواور جسم سردی سےکپکپا رہا ہو ، وُضو کیجئے اورنمازِ باجماعت کا خاص اہتمام فرمائیے۔ اگر نفس سُستی دِلائے ، شیطان جال بچھائے تو صحابۂ کرام علیہم الرِّضْوَان کی قربانیوں کو یاد کیجئے ! اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم ! مشقت آسان ہو گی۔ اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق عطا فرمائے۔