Book Name:Mosam Sarma Ki Barkat

حاصِل کر کے واپس آئے * اسی طرح اللہ پاک کے نبی حضرت عیسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام کی وِلادتِ باسَعَادت بھی سردیوں میں ہوئی * قرآنِ کریم کی بہت ساری آیتیں بھی سردیوں میں نازِل ہوئی ہیں ، ایسی آیات کو شِتَائی ( یعنی سردیوں میں نازِل ہونے والی آیات )  کہا جاتا ہے مثلاً * سُورۂ نُور کی 10  ( یا ایک روایت کے مطابق 17 )  آیات ، جن میں مسلمانوں کی اَمَّی جان حضرت عائشہ صِدِّیقہ   رَضِیَ اللہ عنہا کی شان و عظمت ، آپ کی عزّت و پاکدامنی کا بیان ہوا ، یہ آیات سردیوں میں نازِل ہوئیں  ( [1] ) * غزوۂ اَحْزاب ، جسے غزوۂ خندق بھی کہا جاتا ہے ، یہ سخت سردی کے موسم میں پیش آیا ، لہٰذا امام جلال الدین سیوطی شافعی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ  فرماتے ہیں : غزوۂ اَحْزاب سے متعلق جتنی آیات ہیں ، سب سردیوں ہی میں نازِل ہوئیں ( [2] )  * ایسے ہی سورۂ اَحْزاب کی آیت : 9 بھی سردیوں میں نازِل ہوئی ، چنانچہ اللہ پاک فرماتاہے :  

یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اذْكُرُوْا نِعْمَةَ اللّٰهِ عَلَیْكُمْ اِذْ جَآءَتْكُمْ جُنُوْدٌ فَاَرْسَلْنَا عَلَیْهِمْ رِیْحًا وَّ جُنُوْدًا لَّمْ تَرَوْهَاؕ-وَ كَانَ اللّٰهُ بِمَا تَعْمَلُوْنَ بَصِیْرًاۚ(۹ ( پارہ : 21 ، سورۂ احزاب : 9 )

ترجَمہ کنز الایمان : اے ایمان والو ! اللہ کا احسان اپنے اوپر یاد کرو جب تم پر کچھ لشکر آئے  تو ہم نے اُن پر آندھی اور وہ لشکر بھیجے جو تمہیں نظر نہ آئے اور اللہ تمہارے کام دیکھتا ہے ۔

غزوۂ اَحْزاب کے موقع پر اللہ پاک نے آندھی ( Hurricane )  بھیجی ، جس نے کافِروں کا بہت نقصان کیا اوراس غزوہ میں فرشتے بھی اُترے ، اس آیتِ کریمہ میں اسی نعمت کو یاد کرنے  اور اس کا شکر ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

سُبْحٰنَ اللہ ! پیارے اسلامی بھائیو ! سردیوں کے موسم میں آیت نازِل ہوئی اور اس


 

 



[1]... بخاری،کتاب:المغازی،باب :حدیث الافک،صفحہ:1037 ،حدیث:4141۔

[2]... الاتقان،النوع الرابع :الصیفی و الشتائی،صفحہ:39۔