Book Name:Ghazwa e Badr Aur Shan e Mola Ali

مزید فرماتے ہیں: جو دل اچھائی کو اچھائی نہ سمجھے اور بُرائی کو بُرائی نہ سمجھے تو اس(دل)کے اُوپر والے حصے کو ایسے نیچے کر دیاجائے گاجیسے تھیلے کو اُلٹا کیا جاتا ہے اورپھر تھیلے کے اندر کی چیزیں بکھر جاتی ہیں۔([1])  

پیارے اسلامی بھائیو! آج کل چاروں طرف گناہ ہی گناہ کئے جا رہے ہیں حتی کہ بظاہر کسی نیک نظر آنے والے شخص کے قریب جائیں تو وہ بھی بسا اوقات عقیدے کی خرابیوں، زَبان کی بے احتیاطیوں، بدنگاہیوں اور بد اَخلاقیوں کی آفتوں میں مبتلا نظر آتا ہے، آہ! ہر سَمت گناہ گناہ اور بس گناہ ہی نظر آ رہے ہیں! نیک بندے بے شک موجود ہیں مگر ان کی تعداد کافی کم ہو چکی ہے۔ ایسے حالات میں ہم سب پر لازم ہے کہ دِینِ حق کی خدمت کریں، اللہ و رسول کی باتیں لوگوں تک پہنچائیں اور گُنَاہوں کے اس سیلاب کے سامنے بند باندھ کر کھڑے ہو جائیں۔ اللہ پاک ہم سب کو اپنی اور دوسروں کی اِصْلاح کی کوشش کرنے کی توفیق نصیب فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖنَ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم۔

اَہْلِ تقویٰ کے 4 اَوْصاف

پیارے اسلامی بھائیو! حضرت مولیٰ علی رَضِیَ اللہُ عنہ کی شانیں تو بےشُمار ہیں، سچّی بات یہی ہے کہ حضرت علی المرتضیٰ رَضِیَ اللہُ عنہ تو کیا  ... !! ہم کسی صحابی رَضِیَ اللہُ عنہ کی بھی پُوری شانیں بیان نہیں کر سکتے...!! بس اللہ پاک ہمیں ان پاکیزہ لوگوں یعنی صحابہ و اَہْلِ بیت کی سچّی غُلامی نصیب فرما دے۔اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! دونوں جہاں میں بیڑا پار ہو جائے گا۔

رمضان المبارک کے بابرکت دِن ہیں، نیکیاں کرنے، تقویٰ پانے اور جنّت کمانے کی


 

 



[1]...مصنف ابن شیبۃ، کتاب الفتن، ماذکر فی فتنۃ الدجال، جلد:8، صفحہ:667، رقم:124-125۔