Book Name:Ghazwa e Badr Aur Shan e Mola Ali

پیارے محبوب کے پیارے ساتھی

حضرت زید بن ابو اَوفیٰ رَضِیَ اللہُ عنہ سے روایت ہے، سرکارِ عالی وقار، مکی مَدَنی تاجدار صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے مولیٰ علی رَضِیَ اللہُ عنہ کو مخاطب کر کے فرمایا: اے علی! تم اور میری بیٹی فاطمہ دونوں جنّت میں میرے ساتھ میرے محل میں رہا کرو گے، پِھر آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے یہ آیت تِلاوت فرمائی: ([1])

اِخْوَانًا عَلٰى سُرُرٍ مُّتَقٰبِلِیْنَ(۴۷) (پارہ:14،الحجر:47)

ترجمہ کنزُ العِرفان: وہ آپس میں بھائی بھائی ہوں گے وہ آمنے سامنے تختوں پر بیٹھے ہوں گے۔

جنّت مولیٰ علی کی مشتاق ہے

حضرت انس بن مالِک رَضِیَ اللہُ عنہ سے روایت ہے، رسولِ ذیشان، مکی مَدَنی سُلطان صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا: جنّت 3لوگوں کی مشتاق ہے: (1):علی (2):عمّار (3):اور سلیمان فارسی رَضِیَ اللہُ عنہم۔([2])  

مولیٰ علی کے جنّتی باغات

حضرت علی المرتضیٰ،شیرِ خُدا رَضِیَ اللہُ عنہ فرماتے ہیں: میں رسولِ  رحمت، مالِکِ جنّت صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے ساتھ مدینے کے کسی راستے سے گزر رہا تھا، ہم ایک باغ(Garden) کے قریب سے گزرے، میں نے کہا: یارسولَ اللہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم! یہ کتنا خوبصُورت باغ ہے...!! فرمایا: ‌لَكَ ‌فِي ‌الْجَنَّةِ ‌اَحْسَنُ ‌مِنْهَا  (یعنی اے علی!) تمہیں جنّت


 

 



[1]...فضائل الصحابہ، فضائل علی رَضِیَ اللہُ عنہ من حدیث ابی بکر...الخ، جز:2، صفحہ:667، حدیث:1137۔

[2]...ترمذی، ابواب المناقب عن رسول اللہ، باب مناقب سلمان...الخ، صفحہ:860، حدیث:3802۔