Book Name:Ghazwa e Badr Aur Shan e Mola Ali

گھڑیاں ہیں، آخر میں آئیے! مولیٰ علی رضی اللہ عنہ کی ایک خوبصُورت نصیحت سُن لیتے ہیں۔ مسلمانوں کے چوتھے خلیفہ امیر المؤمنین حضرت مولا علی رَضِیَ اللہُ عنہ فرماتے ہیں: تقویٰ 4 چیزوں کے مجموعےکا نام ہے:(1):اَلْخَوْفُ مِنَ الْجَلِیْلِ(یعنی خوفِ خُدا) (2):اَلْعَمَلُ بِالتَّنْزِیْل (یعنی قرآنِ کریم پر عَمَل کرنا)(3):اَلْقَنَاعَۃُبِالْقَلِیْلِ (یعنی تھوڑے پرراضِی رہنا) (4):اَلْاِسْتِعْدَادُ لِیَوْمِ الرَّحِیْلِ(سَفرآخرت کی تیاری کرتے رہنا) ۔([1])

یعنی یہ 4 اَوصاف جس خوش نصیب کو مِل جائیں، وہ متقی بَن جاتا ہے۔ اللہ پاک ہمیں یہ چاروں پیارے اَوْصاف اپنانے کی توفیق نصیب فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖنَ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم۔

تجہیز و تکفین ایپلی کیشن

اے عاشقانِ رسول ! آج ٹیکنالوجی کا دور ہے۔ الحمد للہ! عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی  اِسْمَارٹ فون (Smartphone)کے ذریعے بھی عِلْمِ دین عام کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔  اس حوالے سے دَعْوَتِ اسلامی کے I.T ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے مختلف موبائل ایپلی کیشنز جاری کی جا چکی ہیں، جن میں سے ایک موبائل ایپلی کیشن ہے:Muslim's Funeral تجہیز و تکفین بھی ہے*اس موبائل ایپلی کیشن میں  مَیِّت کے غُسل، کفن اور دفن وغیرہ کے متعلق اہم ترین معلومات فراہَم کی گئی ہیں اور *ایک خاص بات یہ کہ مَیَّت کو غُسْل کیسے دینا ہے؟ کفن کیسے پہنانا ہے؟اس کے عملی طریقہ کے لئے Animated Videosبھی شامِل ہیں اور * میت کے غسل  اور کفن کے بارے  میں


 

 



[1]...بستان العارفین ، تقوی کا بیان، صفحہ:107۔