Book Name:Ghazwa e Badr Aur Shan e Mola Ali

معلومات کے لئےمختلف زبانوں میں کتب بھی دستیاب ہیں جن  کو با آسانی پی ڈی ایف  PDFمیں ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے*اس ایپلی کیشن کے ذریعے، آپ دعوت اسلامی کی مجلس تجہیز و تکفین   کے اسلامی بھائیوں سے بھی رابطہ کر سکتے ہیں اور *جنازہ کی تمام ضروری چیزوں  کے بارے میں معلومات لی جا سکتی ہیں *جنازے کے 17 مراحل ہیں ہر مرحلے کی اپنی اہمیت(Importance) ہے۔ سیکھیں اور ان کے مطابق عمل کریں۔آپ بھی یہ موبائِل ایپلی کیشن اپنے موبائل میں انسٹال کر لیجئے اور دوسروں کو بھی اس کی ترغیب دلائیے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے ایک شرعِی مسئلہ عرض کرتا ہوں:

درست کیا ہے؟

(درست شرعی مسئلہ اور عوام میں پائی جانے والی غلط فہمی کی نشاندہی)

مسئلہ:         روزہ کی حالت میں مسواک کرنے میں کوئی حرج نہیں۔

وضاحت: عوام میں مشہورہے  کہ حالتِ روزہ میں مِسْواک نہیں کی جا سکتی۔ اصل میں ایسا نہیں ہے ، اصل مسئلہ یہ ہے : روزہ کی حالت میں ہر قسم کی مسواک کر سکتے ہیں اس کے کرنے سے روزہ نہیں ٹوٹتا بلکہ جس طرح عام دِنوں میں مسواک کرنا سنَّت ہے اِسی طرح روزہ کی حالت میں بھی سنَّت ہے۔ ہاں ! البتہ یہ بات یاد رہے کہ اگر روزہ دار ہونا یاد ہو اور چبانے سے ریشے ٹوٹے یا ذائقہ محسوس ہو تو چبانے سےبچنا چاہئے۔ جس مسواک کے ریشے ٹوٹتے ہوں اور   روزہ دار ہونا یاد ہونے کی صورت میں مِسواک کا کوئی