Book Name:Ahl e Jannat Aur Ahl e Jahannum Ka Mukalma

ہوئے جواباً اپنے 4 جُرْم گنوائیں گے:

قَالُوْا لَمْ نَكُ مِنَ الْمُصَلِّیْنَۙ(۴۳) وَ لَمْ نَكُ نُطْعِمُ الْمِسْكِیْنَۙ(۴۴) وَ كُنَّا نَخُوْضُ مَعَ الْخَآىٕضِیْنَۙ(۴۵) وَ كُنَّا نُكَذِّبُ بِیَوْمِ الدِّیْنِۙ(۴۶) حَتّٰۤى اَتٰىنَا الْیَقِیْنُؕ(۴۷)  (پارہ:29، المدثر:40 تا 47)

ترجمہ کنزُ العِرفان: وہ کہیں گے: ہم نمازیوں میں سے نہیں تھے اور مسکین کو کھانا نہیں کھلاتے تھے اور بیہودہ فکر والوں کے ساتھ بیہودہ باتیں سوچتے تھے اور ہم انصاف کے دن کو جھٹلاتے رہے یہاں تک کہ ہمیں موت آئی۔

 پیارے اسلامی بھائیو! یہ چار جُرْم ہیں، جو جہنّم میں لے جانے والے ہیں، ہمیں چاہئے کہ ان چار بُرے جُرْموں سے اپنے آپ کو بچایا کریں، جمعۃُ الوِداع ہے، ماہِ رمضان کی آخری گھڑیاں ہیں اور کل اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! 27 وِیں شب بھی ہو گی، لہٰذا ان بابرکت دِنوں کی برکت لوٹتے ہوئے، آج ہمیں یہ پکّی سچّی نیت بنا لینی چاہئے کہ ہم جہنّم میں لے جانے والے ان چار جرموں سے زندگی بھر بچتے رہیں گے۔ کون کون سے جُرْم ہیں؟  

جہنمیوں کا پہلا جُرم: نماز نہ پڑھنا

اَہْلِ جہنّم اپناپہلا جُرْم بتاتے ہوئے کہیں گے:

قَالُوْا لَمْ نَكُ مِنَ الْمُصَلِّیْنَۙ(۴۳)  (پارہ:29،المدثر:43)

ترجمہ کنزُ العِرفان: وہ کہیں گے: ہم نمازیوں میں سے نہیں تھے۔

اس سے معلوم ہوا نماز نہ پڑھنا یہ جہنّم میں لے جانے کا سبب ہے۔ یاد رکھئے! ایک ہے نماز کے فرض ہونے کا انکار کرنا، اگر کوئی شخص مَعَاذَ اللہ! نماز کی فرضیت ہی کا انکار