Book Name:Shukar Ke Ayyam

دینِ اسلام پر مجھے یاربّ!                 اِستِقامت تُو مَرحَمَت فرما

مُشکلوں میں مرے خدا میری            ہر    قدم    پر    مُعاوَنت    فرما([1])

بہارِ شریعت (Bahar e shariyat)موبائل ایپلی کیشن

پیارے اسلامی بھائیو! الحمد للہ! دعوتِ اسلامی جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے بھی مختلف انداز سے نیکی کی دعوت عام کرنے میں مَصْرُوفِ عَمَل ہے، اس سلسلے میں الحمد للہ! دعوتِ اسلامی کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کی طرف بہت ہی پیاری، نِرالی اور بہت فائدہ مند موبائل ایپلی کیشن بنام بہارِ شریعت(Bahar e shariyat) * صدرالشّریعہ، مولانا امجد علی اعظمی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کی مایہ ناز تصنیف بہارِ شریعت کی تینوں جلدیں اس ایپلی کیشن میں شامل کی گئی ہیں * اس کے علاوہ بہارِ شریعت میں شامل قرآنی آیات، احادیث، اصطلاحات اور لغت اس ایپلی کیشن کا حِصّہ  ہیں * آپ ایپلی کیشن میں متن تلاش بھی کر سکتے ہیں * سرچ کو مزید بہتر کرنے کے لیے اس میں اردو کی بورڈ کی سہولت ہےتاکہ  ایپلی کیشن میں سرچ کرنے میں آسانی ہو۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                   صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے ایک شرعِی مسئلہ عرض کرتا ہوں:

درست کیا ہے؟

(درست شرعی مسئلہ اور عوام میں پائی جانے والی غلط فہمی کی نشاندہی)

مسئلہ:         نمازِ فجر پڑھتے ہوئےسورج نکل آئے تو نماز باطل ہو جائے گی۔


 

 



[1]...وسائلِ بخشش، صفحہ:75 ملتقطًا۔