Book Name:Shukar Ke Ayyam

ساتھ میں سُبْحٰنَ اللہ بھی پڑھیئے! الحمد للہ بھی پڑھیئے! لَااِلٰہَ اِلَّا اللہ بھی پڑھیئے، لَا حَوْلَ وَلَاقُوَّۃ َاِلَّا بِاللہ بھی پڑھیئے! اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! اتنا ثواب ملے گا، جتنا ثواب تِلاوتِ قرآن پر ملتا ہے۔ اللہ پاک ہم سب کو کثرت کے ساتھ اللہ پاک کا ذِکْر کرنے کی توفیق نصیب فرمائے۔

 آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖنَ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم۔

(2):شکر ادا کیجئے!

پیارے اسلامی بھائیو! دوسرا نیک کام جو ماہِ رمضان کے بعد ہمیں کرنے کا حکم دیا گیا ہے، وہ ہے اللہ پاک کا شکر ادا کرنا۔ یہ بھی بہت اعلیٰ نیکی ہے، عُلَمائے کرام رحمۃُ اللہ علیہم فرماتے ہیں: اللہ پاک نے قرآنِ مجید میں ماہِ رمضان کا ذِکْرفرمایا، اس کے فضائل بیان فرمائے، اس کے متعلق تعلیمات دِیں تو ان تعلیمات کی ابتداء تقویٰ سے فرمائی، ارشاد ہوا:

یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا كُتِبَ عَلَیْكُمُ الصِّیَامُ كَمَا كُتِبَ عَلَى الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِكُمْ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُوْنَۙ(۱۸۳)   

(پارہ:2، البقرۃ:183)

ترجمہ کنزُ العِرفان:اے ایمان والوں! تم پر روزے فرض کیے گئے جیسے تم سے پہلے لوگوں پر فرض کئے گئے تھے تاکہ تم پرہیز گار بن جاؤ۔

یعنی اے ایمان والو! ماہِ رمضان کے روزے رکھو! تمہیں تقویٰ نصیب ہو گا۔ پِھر ان تعلیمات کے اختتام پر فرمایا:

وَ لِتُكَبِّرُوا اللّٰهَ عَلٰى مَا هَدٰىكُمْ وَ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُوْنَ(۱۸۵)   (پارہ:2، البقرۃ:185)

ترجمہ کنزُ العِرفان:اور تاکہ تم اس بات پر اللہ کی بڑائی بیان کرو کہ اس نے تمہیں ہدایت دی اور تاکہ تم شکر گزار بن جاؤ۔