Book Name:Shukar Ke Ayyam

دِن...!! ان دِنوں میں یہ 2کام ہمیں لازمی کرنے ہیں:

(1):اللہ پاک کی بڑائی بیان کرنی ہے

پہلا کام: اللہ پاک کی بڑائی بیان کرنی ہے۔ اللہ اکبر! اللہ اکبر! کثرت سے پڑھنا ہے۔ پیارے آقا، مکی مَدَنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا: زَیِّنُوْا اَعْیَادَکُمْ بِالتَّکْبِیْرِ یعنی اپنے عید (اور خوشی) کے دِنوں کو خوبصُورت بناؤ ! (کیسے؟) اللہ پاک کی بڑائی بیان کر کے۔([1])   

اللہ اکبر کہنے کے فضائل

حدیثِ پاک میں ہے، رسولِ ذیشان، مکی مَدَنی سُلطان صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا: واہ واه...!! یہ 5چیزیں میزان پر کتنی بھاری ہیں: (1):لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہ (2):اللہ اکبر  (3):سُبْحٰنَ اللہ (4):الحمد للہ پڑھنا (5):اور آدمی کا وہ بیٹا جو وفات پا گیا اور آدمی نے اس پر صبر کیا۔([2])  

حضرت معاذ بن جبل رَضِیَ اللہ عنہ فرماتے ہیں: میں نے نبیوں کے نبی، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کو فرماتے سُنا: 2 کلمے ہیں؛ ایک وہ ہے کہ جسے عرش پر جانے سے کوئی نہیں روک سکتا، دوسرا وہ ہے کہ زمین و آسمان کو بَھر دیتا ہے (اور وہ کلمے یہ ہیں): (1): لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہ (2): اللہ اکبر  ۔([3])  


 

 



[1]...معجم الصغیر، باب العین، من اسمہ عبداللہ، صفحہ:431، حدیث:599۔

[2]...مسند امام احمد، مسند المکیین، حدیث مولی لرسول اللہ ، جلد:6، صفحہ:421، حدیث:16067۔

[3]...معجم الکبیر، باب المیم، عبدالرحمن بن ابی عمرۃ عن معاذ، جلد:8، صفحہ:465، حدیث:16748۔