Shetan Ki Insan Se Dushmani

Book Name:Shetan Ki Insan Se Dushmani

کافی مدد ملےگی۔

اسی طرح تکبُّراور دیگر بُرائیوں سےنجات کیلئےدُعا کا سہارا لیجئےکہ دُعا مومن کا ہتھیار ہے۔لہٰذا دُعاکیجئے:یَااللہ!میں نیک بنناچاہتا ہوں،تکبُّراور دوسری تمام بُرائیوں سےجان چھڑاناچاہتا ہوں، مگرنفس و شیطان نے مجھے دَبا رکھاہے،تُو ان کے مقابلے میں مجھے کامیابی عطا فرما،مجھے نیک بنا دے ،عاجِزی کا پیکر بنادے ۔

شعبہ رابطہ برائے ڈاکٹرز

پیارے پیارے اسلامی بھائیو! شیطان کے مکر و فریب اور دیگر گناہوں سے بچنے کا ایک اور بہترین ذریعہ عاشقانِ رسول کی  دینی  تحریک دعوتِ اسلامی کے  دینی  ماحول سے وابستہ ہوکر خدمتِ دین کے کاموں میں مشغول ہوجانا بھی ہے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عاشِقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کم و بیش 80 شعبہ جات میں نیکی کی دعوت کی دُھومیں مچانے میں مصروفِ عمل ہے،انہی میں سے ایک شعبہ ” شعبہ رابطہ برائے ڈاکٹرز“بھی ہے۔ موجودہ دَور میں عِلاج کے مُختلف طریقے ہونے کی وجہ سے طبیبوں کی پہچان کے لیے نام بھی الگ الگ رکھے گئے ہیں۔ چُنانچہ جب ڈاکٹرز کا نام لیا جاتا ہے تو اس سے عام طور پر اَیلوپیتھک ڈاکٹرز مُراد ہوتے ہیں۔یُونانی طِب والوں کو حکیم کہتے ہیں،جانوروں کے ڈاکٹرز کو ویٹرنری ڈاکٹر اور ڈاکٹرز کی ایک قسم ہومیو پیتھک ڈاکٹرز کہلاتی ہے۔الغرض مَوجُودہ دَور کے طبیبوں کو دیکھا جائے تو ان کی اَکْثریَّت فَرض عُلُوم یعنی بُنیادی ضروری دِیْنی عُلُوم سے ناواقف نظر آتی ہے۔چُنانچہ عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول میں طبیبوں کے ہر طَبقے کے لیے ایک الگ  سے شعبہ قائم کیا گیا ہے۔ان تمام شعبہ