Book Name:Shetan Ki Insan Se Dushmani
کی ہوں گی۔(کنز العمال ،کتاب الاذکار، الباب السادس فی الصلاۃ علیہ وعلی آلہ، ۱ /۲۵۵،الجزء الاول ،حدیث: ۲۲۲۹)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
فرمانِ مصطفےٰ صَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم:اَفْضَلُ الْعَمَلِ اَلنِّيَّۃُ الصَّادِقَۃُ سچی نیت سب سے افضل عمل ہے۔ ([1]) اے عاشقانِ رسول! ہر کام سے پہلے اچھی اچھی نیتیں کرنے کی عادت بنائیے کہ اچھی نیت بندے کو جنت میں داخِل کر دیتی ہے۔ بیان سننے سے پہلے بھی اچھی اچھی نیتیں کر لیجئے! مثلاً نیت کیجئے! *عِلْم سیکھنے کے لئے پورا بیان سُنوں گا * با اَدب بیٹھوں گا *دورانِ بیان سُستی سے بچوں گا *اپنی اِصْلاح کے لئے بیان سُنوں گا *جو سُنوں گا دوسروں تک پہنچانے کی کوشش کروں گا۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیا رے اسلامی بھائیو!یقیناً ہرشخص اپنےدشمن سے نفرت کرتااور اس کے شر سے بچنے کی کوشش کرتا ہے ،دشمن جتنا زیادہ مضبوط ہو،اس سے محفوظ رہنے کی اتنی ہی زیادہ احتیاط کی جاتی ہے،اُسی قدرحفاظتی تدابیربھی زِیادہ کی جاتی ہیں۔یادرکھئے!انسان کا سب سے بڑااور سب سے خطرناک(Dangerous)دُشمن شیطان ہے،اولیائے کرام رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن سے لے کر عام انسان تک ہر ایک سے دُشمنی رکھتااوران کو بہکانے کےلئےطرح طرح کےحِیلےبہانوں سے کام لیتاہے، اللہ پاک نے قرآنِ کریم میں کئی مقامات پر شیطان کی پہچان کروائی ہے۔آج کے بیان میں”شیطان کی انسان سے دُشمنی“ کے متعلق آیات