Shetan Ki Insan Se Dushmani

Book Name:Shetan Ki Insan Se Dushmani

بُرے خاتمہ سے  بچنے کاطریقہ

اے عاشقانِ اولیا!معلوم ہوا!ایمان کی سلامتی اور اچھے خاتمے کاایک ذریعہ کسی پیرِ کامل سے مرید ہوجانا بھی ہے۔اَلْحَمْدُلِلّٰہ پیر و مُرشِد کی باطِنی توجُّہ سے بھی شیطانی واروں سے حفاظت ہوتی ہے،حتّٰی کہ ایمان پر خاتمہ نصیب ہوجاتاہے،وَرْنہ شیطان موت کے وقت وسوسوں کے ذریعے مومن کے اِیمان کوبرباد کرنے کی بھرپُور کوشش کرتا ہے۔

12 دینی  کاموں میں سے ایک دینی  کام ”مدنی قافلہ“

اےعاشقانِ رسول!شیطانی وسوسوں سے بچنے،ایمان کی سلامتی، نیکیوں پر استقامت پانے، پابندِ سُنّت بننے اور گناہوں سے  سچی نفرت   کرنے اورایمان  کی حفاظت کا جذبہ اپنے اندر بیدارکرنے کے لئے  نیک لوگوں کی صحبت اختیار  کیجئے،   کیونکہ  نیک لوگوں کی صحبت میں بیٹھنے  سےگناہوں سے نفرت  اور نیکیاں  کرنے کا  ذہن بنتا  ہے۔ فی زمانہ عاشقانِ رسول کی  دینی تحریک  دعوتِ اسلامی کا  دینی     ماحول کسی نعمت سے کم نہیں ، لہٰذا اگرہم چاہتے ہیں  کہ ہم نیک بن کر ایمان کی حفاظت کرنے والے بن جائیں توآج ہی دعوتِ اسلامی کے  دینی  ماحول سے وابستہ ہوکرامیر اہلسنّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کے دامنِ کرم سے وابستہ ہوجائیے اور سُنّتوں کی دُھومیں مچانے کے لئے 12  دینی  کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیجئے۔

 پیارے اسلامی بھائیو!12  دینی  کاموں میں سے ایک  دینی  کام ”مدنی قافلہ“بھی ہے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ مدنی قافِلوں کی بَرَکت سے لوگوں کی زندگیوں میں  مَدَنی انقلاب آجاتا ہے۔* مدنی قافِلےمیں سفر کرنے سے نیک لوگوں کی صحبت ملتی ہے۔* مسجد میں نَفْل اِعتکاف