Shetan Ki Insan Se Dushmani

Book Name:Shetan Ki Insan Se Dushmani

،احادیثِ مُبارکہ، بزرگانِ دِین رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ  عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن کے واقعات اور شیطان کے وار کو ناکام بنانے کے طریقےبھی  سنیں گے۔کاش!پورابیان اچھی اچھی نیّتوں اورمکمل توجہ کےساتھ سُننا نصیب ہوجائے۔آئیے!سب سے پہلےشیطان  کی انسان سے دشمنی کا ایک واقعہ سنتےہیں،چنانچہ

شیطان لعین کے شرسے محفوظ رہنا

ایک  مرتبہ ولیوں کے سردار حضور  غوثِ پاک رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ سفرفرمارہے تھے ،اس دوران چند دن آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ نے  ایک ایسے  مقام  پر قیام فرمایا  جہاں پانی نہیں  تھا،جب  غوث ِ پاک رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کو  پیاس کی شدّت محسوس ہوئی  توبارش ہونے لگی جس سے آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ سیراب ہوگئے،پھر آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ نے آسمان پر ایک نور دیکھا، جس سے ایک کنارہ روشن ہوگیا اور ایک شکل ظاہر ہوئی،جس سےیہ آواز آئی:”اے عبدُ القادر! میں تیرا ربّ ہوں اور میں نے تم پرحرام چیزیں حلال کردی ہیں!“یہ سُن کرآپ رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہ نے اَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَیْطٰنِ الرَّجِیْم پڑھ کرفرمایا:’’اے شیطان لَعِیْن !دُور ہوجا۔“ تو روشن کنارہ اندھیرے میں بدلا اوروہ شکل دُھواں بن گئی۔پھر شیطان نےیوں وار کیا: ”اے عبدالقادر! تم مجھ سے اپنے عِلْم، اپنے ربّ کریم کے حکم اور اپنے مراتب کے سلسلے میں سمجھ بوجھ کے ذریعے نجات پاگئے اور میں نے ایسے(70)بزرگوں  کو گمراہ کر دیا۔“انسان کے دشمن  شیطان  کے اس  وار کو بھی ہمارے غوثِ پاک رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ  نے یہ فرماکر ناکام بنادیا:’’یہ صرف میرے ربّ کریم کافضل واحسان ہے۔“جب آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ سے پوچھا گیا: آپ نےکس طرح جانا کہ وہ شیطان ہے؟آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ نےارشادفرمایا:اُس کی