Book Name:Shetan Ki Insan Se Dushmani
پیارےاسلامی بھائیو!معلوم ہوا!شیطان انسان کا کُھلا دشمن ہے۔ شیطان اس دشمنی کے اِظہار کے لئے کئی ہتھیار استعمال کرتا ہے۔*شیطان کبھی رِیاکاری کروا کر نیکیاں برباد کروادیتا ہے۔*کبھی وسوسے ڈال کرنیکیاں کرنے میں رُکاوٹ بنتا ہے۔ * کبھی مسلمانوں میں دُشمنی اور پُھوٹ ڈلواکرغیبتوں اورتہمتوں کے دروازے کھول دیتا ہے۔ *کبھی جھوٹ بُلوا کر آخرت کو تباہ کروانے کی کوشش کرتاہے۔*کبھی حسد کے کانٹے دِل میں چبھو کر دوزخ کی آگ میں پہنچانے کی کوشش کرتا ہے۔*کبھی تَکَبُّر میں مُبْتَلا کر کے اپنی دُشمنی کا نشانہ(Target) بناتا ہے۔*کبھی واہ واہ کی خواہش میں گرفتار کروا کر نیکیوں کو ضائع کرواتا ہے۔*کبھی مسلمانوں کے دلوں میں چھپی دُشمنیاں پیدا کرکے اپنا کام نکالتا ہے۔*کبھی ماں باپ کی نافرمانی پر اُبھار کر دنیا وآخرت میں ذلیل کرواتا ہے۔*کبھی بیماریوں پر بے صبری اور چیخ و پکار کروا کر صبر کے بے حساب ثواب سے محروم کرادیتا ہے۔*کبھی نمازوں سے*کبھی فرائض سے*کبھی فرض و لازم عِلْمِ دِین سے دُور کرتا ہے۔*کبھی تِلاوتِ قرآن سے روکتاہے۔*کبھی نیک اعمال کرنے میں سُستی ڈالتاہے۔اَلْغَرَض! شیطان اپنی دشمنی نکالنے کے لیےطرح طرح سے اِنْسان کو گھیرنے کی کوشش کرتا ہے۔ ہمیں اس کے ہر وار سے ہوشیار رہنا چاہیے۔
شیطان کا ایک ہتھیار ”ریا کاری“
اےعاشقانِ رسول!اس میں کوئی شک نہیں کہ شیطان ہمیں نیکیاں کرنےنہیں دیتا، اگر ہم خُوب کوشش کرکے نیک عمل کرنے میں کامیاب ہو بھی جائیں توشیطان ہماری عِبادت، صدقات وخیرات کو مَقْبول ہونے سے روکنے کے لئے اپنا پورا زور لگادیتا ہے، ہماری