Faizan e Sahaba o Ahle Bait

Book Name:Faizan e Sahaba o Ahle Bait

پیارے اسلامی بھائیو !  واقعی صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کی شان ایسی بے مثال ہے کہ کوئی بھی ان کے مقام و مرتبے کو نہیں پہنچ سکتا۔

*یہ وہ مبارک ہستیاں ہیں جنہوں نے سب سے پہلے اسلام قبول کیا۔

*یہ وہ مبارک ہستیاں ہیں جنہوں نے سب سے پہلے رسولِ خدا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی دعوت پر لبیک کہا۔

*یہ وہ مبارک ہستیاں ہیں جنہوں نے آقا کریم، محبوبِ ربِّ عظیم صَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا دیدار کیا اور ان کے معجزات کو اپنی آنکھوں سے دیکھا۔

*یہ وہ مبارک ہستیاں ہیں جو اُمت میں سب سے افضل اور اعلیٰ ہیں۔

*یہ وہ مبارک ہستیاں ہیں جن کے اوصافِ حمیدہ خود ربِّ کریم نے قرآن میں بیان فرمائے۔

*یہ وہ مبارک ہستیاں ہیں کہ احادیثِ طیّبہ میں ان کی شانیں بیان کی گئی ہیں۔

*یہ وہ مبارک ہستیاں ہیں جنہیں اللہ پاک نے اپنے محبوبِ پاک عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام   کی رفاقت کے لیےمنتخب فرمایا۔

*یہ وہ مبارک ہستیاں ہیں جنہیں سب سے پہلے تبلیغِ اسلام کی سعادتیں ملیں۔

*یہ وہ مبارک ہستیاں ہیں جنہوں نےدِینِ اسلام کی ترویج و اشاعت کےلیے   غیر مسلموں   کے ظلم و ستم کو برداشت کیا۔

*یہ وہ مبارک ہستیاں ہیں جن کی ان تھک کوششوں سے پرچمِ اسلام پورے عالم میں سربلند ہوگیا۔

*یہ وہ مبارک ہستیاں ہیں جنہوں نے دین کی تبلیغ کیلئے اپنا تن من دھن سب قربان کر دیا۔