Faizan e Sahaba o Ahle Bait

Book Name:Faizan e Sahaba o Ahle Bait

*یہ وہ مبارک ہستیاں ہیں جنہوں نےابتدائے اسلام کے مشکل ماحول میں بھوک پیاس برداشت کرکے، پیٹ پر پتھر باندھ کر، قریبی رشتہ داروں کی دشمنیاں مول لے کر   پرچمِ اسلام کو سربلند رکھا۔

* یہ وہ مبارک ہستیاں ہیں جن کی اَن تھک محنتوں اور لازوال(Eternal) قربانیوں کا نتیجہ ہے کہ آج ہم اللہ  پاک اور اس کے پیارے رسول عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے نام لیوا ہیں،صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کا مقام و مرتبہ اس قدر بلند ہے کہ خود اللہ پاک نے قرآنِ پاک کی مختلف آیات میں انتہائی شاندار طریقے سے ان کی مدح (تعریف) فرمائی ہے۔

آئیے!اُن پاک ہستیوں کی شان و عظمت کے بارے میں قرآنِ پاک کی ایک آیتِ مبارکہ سُنتے ہیں، تاکہ ہمارے دِلوں میں اُن کی عظمت و عقیدت مزید اُجاگر ہوجائے۔

چُنانچہپارہ 11سُوْرَۃُ التَّوْبَۃ آیت نمبر 100 میں اِرْشاد ہوتا ہے:

رَّضِیَ اللّٰهُ عَنْهُمْ وَ رَضُوْا عَنْهُ وَ اَعَدَّ لَهُمْ جَنّٰتٍ تَجْرِیْ تَحْتَهَا الْاَنْهٰرُ خٰلِدِیْنَ فِیْهَاۤ اَبَدًاؕ-ذٰلِكَ الْفَوْزُ الْعَظِیْمُ(۱۰۰) (پ۱۱،التوبۃ: ۱۰۰)

 ترجمۂ کنزُالعِرفان :ان سب سے اللہ راضی ہوا اور یہ اللہ سے راضی ہیں اور اس نے ان کیلئے باغات تیار کررکھے ہیں جن کے نیچے نہریں بہتی ہیں ،ہمیشہ ہمیشہ ان میں رہیں گے، یہی بڑی کامیابی ہے۔

 

سُبْحٰنَ اللہ   !صحابَۂ  کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان  کی شان کس قَدر بُلند وبالا ہےکہ اللہ پاک  نے ان کے اَعمال قَبول فرماکر انہیں اپنی دائمی رِضا اور جنّتی نعمتوں کی بشارت(خوشخبری) سنائی،اور بھی کئی آیات ہیں