10 Muharram Ki Barkat

Book Name:10 Muharram Ki Barkat

کون سی ’’نیکی‘‘کی ہے؟اس نے پوچھا،آپ کو کیسے علم ہوا؟ قاضی صاحب نےاپنا خواب سنایااورپیشکش کی کہ مجھ سےایک لاکھ درہم لےلو اورکل کی ’’نیکی‘‘مجھے بیچ دو۔تو اس غیرمسلم نےکہا:میں رُوئے زمین کی ساری دولت لےکربھی اسےفروخت نہیں کروں گا،اللہ پاک کی رحمت و عنایت بہت خوب ہے۔یہ کہنےکے بعدوہ کلمہ پڑھ کرمسلمان ہوگیا۔(روض الریاحین،الحکایۃ السابعۃ والعشرون۔۔۔الخ، ص۲۷۵)

  صَلُّو ْا عَلَی الْحَبیب!                                             صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

                 پىارے اسلامى بھائىو!بیان کردہ واقعہ سے جہاں یہ معلوم ہو اکہ عاشوراء کے دن کے بڑے فضائل ہیں، وہیں یہ بھی معلوم ہوا کہ کسی مسلمان کی دِل جُوئی  کرنا،مشکل وقت میں اس کےکام آنابہت عمدہ اورربِّ کریم کاپسندیدہ عمل ہے،کسی مُسلمان کی پریشانی دُورکرنا عرش کاسایہ پانے والے اعمال میں سے ایک بہت ہی پیاراعمل ہے،جی ہاں!آئیے!قاسمِ نعمت ،مالک جنّت صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا پیاراپیارافرمانِ عالیشان سُنتے ہیں:چنانچہ آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشادفرمایا: قیامت کےروز اللہ کریم کے عرش کےسِوا کوئی سایہ نہیں  ہوگا،تین شخص اللہ کریم کے عرش کے سائےمیں ہوں گے۔عرض کی گئی: یَارَسُوْلَ اللہ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ!وہ کون لوگ ہوں گے؟ ارشادفرمایا:(1)وہ شخص جو میرے اُمّتی کی پریشانی دُورکرے(2) میری سُنّت کوزِندہ کرنے والا (3)مجھ پرکثرت سےدُرودشریف پڑھنے والا۔(البدور السافرۃ للسیوطی، ص ۱۳۱حدیث: ۳۶۶ )

                             معلوم ہوا کہ مسلمان کی پریشانی دُور کرنا بہت فائدہ مند کام ہے۔ جبکہ کسی کی دِل آزاری کرنایعنی بِلا اجازتِ شرعی دل دُکھانااور اس کی حاجت روائی نہ کرنا بُرا عمل اور نعمتِ الٰہی سےمحروم کرنے والا عمل ہے،اس غیر مسلم نے ایک مسلمان کی دِل جُوئی کی،اللہ پاک کی مشیّت کہ اس نےاپنےفضل سےاس دِل جُوئی کااُسےیہ صِلہ دیاکہ اسےدولتِ ایمان جیسی انمول نعمت عطاکردی اور دوسری طرف وہ مسلمان